Saturday , December 15 2018

حکومت کے فلاحی اسکیمات سے استفادہ کا مسلمانوں کو مشورہ

گمبھی راؤ پیٹ میں رمضان راشن کی تقسیم ‘ ایم ایل سی فاروق حسین کا خطاب
گمبھی راؤ پیٹ ۔ 13 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قانون ساز کونسل رکن جناب محمد فاروق حسین نے مسلمانوں کو مشورہ دیا کہ وہ حکومت کی فلاحی اسکیمات سے استفادہ حاصل کرتے ہوء کوئی بھی کسر باقی نہ رکھیں ۔ موصوف یہاں گمبھی راؤ پیٹ میں سدی پیٹ فاونڈیشن کے زیراہتمام علاقہ کے غریب ‘ مستحق افراد میں اسپیشل عیدراشن کٹوں کی تقسیم کے ایک پروگرام بطور مہمان خصوصی مخاطب کررہے تھے ۔ اس تقریب کی صدارت کنوینر فاؤنڈیشن جناب محمد علیم الدین سجو سدی پیٹ نے کی ۔ جناب محمد فاروق حسین اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے مسلمانوں کے اندر موجود تعلیمی پسماندگی کا تفصیلی طور پر ذکر کیا اور کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ ‘ مسلم دوست قائد ہیں ۔ وہ اقلیتوں میں پائی جانے والی پسماندگی کو اچھی طرح جانتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ نے اقلیتوں کی تعلیمی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے ریاست بھر میں سینکڑوں اقلیتی اقامتی اسکولز قائم کئے ‘ جہاں تعلیمی پانے والے بچوں کو بہتر صحت بخش غذا ‘ کپڑے وغیرہ کی مفت فراہمی عمل میں لائی جارہی ہے بلکہ تعلیم کیلئے کولیفائی ماہر اساتذہ صاحبین کی خدمات حصال ہے ۔ انہوں نے مجموعہ میں کثیر تعداد میں موجود خواتین پر زور دیا اور کہا کہ علاقہ کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے اقلیتی اقامتی اسکولز میں بچوں کو شریک کرنے کی خواہش کی ۔ فاروق حسین نے علاقہ میں مسلم مسائل کی یکسوئی کیلئے ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ نے نمائندگی کرنے کا تیقن دیا اور کہا کہ علاقہ میں ایک نوجوان قائد موجود ہے جو علاقہ کی ترقی پر اپنی تمام تر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ترقی کے منازل طئے کررہا ہے ۔ جناب فاروق حسین نے وزیراعلیٰ چندر شیکھر راؤ سے اپنی قریبی رقابت کا ذکر کیا اور کہا کہ ریاست تلنگانہ چندرا شیکھر راؤ کی قیادت میں ترقی کی طرف گامزن ہے ۔ ریاست میں ہر طبقہ کے ساتھ انصاف کی راہ ہموار ہوچکی ہے اور تمام تر طبقات میں کے چندر شیکھر راؤ ترقی کے یکساں مواقع فراہم کررہی ہیں ۔ انہوں نے شادی مبارک ‘ کلیانہ لکشمی اسکیم کے تحت لڑکی کی شادی پر دی جانے والی رقم میں اضافہ کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اب لڑکی کے ماں باپ پر لڑکی کی شادی کرنا کوئی بوجھ نہیں ہے ۔ اس پروگرام کو زیڈ پی ٹی سی رکن ملوگاری نرسا گوڑ ‘ ایم پی ٹی سی رکن حمید الدین خالد ‘ منڈل کو آپشن رکن محمد محبوب علی ‘ صدر انتظامی کمیٹی جامع مسجد ‘ سیدآصف علی سعادت ‘ سابق صدر انتظامی کمیٹی جامع مسجد جناب محمد وزیر علی و دیگر نے مخاطب کیا ۔ بعد ازاں اختتام پر علاقہ کے مستحق افراد میں سدی پیٹ فاؤنڈیشن کے راشن کٹس تقسیم کئے گئے اور فاؤنڈیشن کے بانی میر سعادت علی کے حق میں عمر درازی کیلئے دعائیں کی گئی ۔انتظامات کی نگرانی محمد شاہد علی ‘ ایو بخان ‘ عمران خان نے کی ۔ اس موقع پر محمد اسلم ‘ سید زبیر ‘ سید صادق ‘ نواز خان ‘ حافظ عرفان ‘ محمد سکندر وغیرہ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT