Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / حکومت گجرات سے مفاہمت خارج از امکان

حکومت گجرات سے مفاہمت خارج از امکان

ہاردک پٹیل کا بیان، کوٹہ لیڈر کے خلاف ایک اور فردجرم عائد
احمدآباد۔ 19 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس کی جانب سے اپنے خلاف اس ماہ تین چارج شیٹس کے ادخال سے متنفر پٹیل کوٹہ ایجوکیشن کے مقید لیڈر ہادرک پٹیل نے آج اس امکان کو مسترد کردیا کہ حکومت گجرات کے ساتھ مفاہمت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے سورت میں کاٹھور کورٹ کے باہر میڈیا والوں کو بتایا کہ حکومت انہیں اور دیگر پٹیل قائدین کو ماخوذ کرتے ہوئے نکسل ازـم کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔ سورت پولیس نے آج ہاردک اور 9 دیگر افراد کے خلاف 44 صفحات پر مشتمل فرد جرم داخل کی جو 18 اکٹوبر کو کامریج کے قریب ہائی وے پر راستہ روکو احتجاج منظم کرنے سے متعلق کیس کے سلسلہ میں کیا گیا اقدام ہے۔ ہادرک نے کہا کہ جب چارج شیٹ داخل کردی گئی ہے تو پھر مفاہمت کا سوال ہی نہیں۔ یہ حکومت نکسل ازم کا حوصلہ بڑھا رہی ہے۔ اس کے بعد پولیس ہاردک کو اپنے ساتھ لے گئی۔ انہیں غداری کے مقدمات کا سامنا ہے اور وہ موجودہ طور پر سورت کی لاجپور جیل میں بند ہیں۔

TOPPOPULARRECENT