Friday , November 16 2018
Home / ہندوستان / حکومت ہریانہ کی فلم ’پدماوت‘کی ریلیز پر پابندی

حکومت ہریانہ کی فلم ’پدماوت‘کی ریلیز پر پابندی

چنڈی گڑھ۔16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ حکومت نے سنجے لیلا بھنسالی کی متنازعہ فلم ‘پدماوت’ کی ریاست میں ریلیز پر پابندی لگا دی ہے ۔ریاست کے وزیر صحت انل وج نے یہاں وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کی صدارت میں آج یہاں ہوئی کابینی میٹنگ کے بعد ٹویٹ کر کے یہ اطلاع دی۔مسٹر وج نے ٹویٹ کیا ”فلم پدماوتی؍ پدماوت پر ہریانہ میں پابندی لگادی گئی ہے ”۔مسٹر وج نے بعد میں میڈیا سے بات چیت کے دوران فلم ‘پدماوت’ پر پابندی عائد کرنے کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا ”فلم کی ریلیز پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کابینہ کی میٹنگ میں لیا گیا ہے ”۔ریاست کے مختلف حصوں میں کرنی فوج اور کئی ہندو تنظیمیں اس فلم کی مخالفت کر رہی ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ فلم تاریخ کو توڑ مروڑ کر پدماوتی کو غلط انداز میں دکھایا گیا ہے ۔واضح رہے کہ سینٹرل فلم سرٹیفیکیشن بورڈ نے فلم کا جائزہ لینے کے بعد حال ہی میں اس فلم کی ریلیز کو ہری جھنڈی دے دی تھی۔البتہ اس نے لوگوں کے جذبات کے پیش نظر فلم کا نام ‘پدماوتی’ سے بدل کر ‘پدماوت’ کرنے کی پروڈیوسر و ڈائریکٹر کو ہدایات دی تھیں۔ فلم 25 جنوری کو ریلیز ہو رہی ہے ”۔

TOPPOPULARRECENT