Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / حکومت ہند سائنس اینڈ ٹکنالوجی کو بہترین انداز میں فروغ دینے کوشاں

حکومت ہند سائنس اینڈ ٹکنالوجی کو بہترین انداز میں فروغ دینے کوشاں

مرکزی وزیر سائنس اینڈ ٹکنالوجی ڈاکٹر ہرش وردھن کی پریس کانفرنس

مرکزی وزیر سائنس اینڈ ٹکنالوجی ڈاکٹر ہرش وردھن کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 26 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : مرکزی وزیر برائے سائنس ٹکنالوجی اینڈ ارتھ سائنسیس ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج کہا کہ حکومت ہند سائنس اینڈ ٹکنالوجی کو ممکنہ بہترین انداز میں فروغ دینے کے لیے کام کررہی ہے تاکہ عوام کو اس کا فائدہ حاصل ہو اور آئی این سی او آئی ایس جیسے اداروں کو مستحکم کرنابھی چاہتی ہے ۔ انڈین سونامی ارلی وارننگ سسٹم پروگریس چیالنجس اینڈ فیوچر روڈ میاپ پر ایک نیشنل ورکشاپ کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت سائنس پر توجہ دینے کے لیے ایک پروٹوکول کو فروغ دینے کے عمل میں ہے جو سمندروں سے متعلق سائنس سے متعلق بھی ہے ۔ ہندوستان میں INCOIS نے سمندر میں اور اس کے قریب 300 مقامات پر انفارمیشن سسٹم کو فروغ دیا ہے تاکہ انفارمیشن جمع کی جائے اور سمندر میں کیا ہورہا ہے اس کا پتہ چلایا جائے ۔ ہندوستان کا سونامی وارننگ سسٹم ایک بہترین سسٹم ہے جو نہ صرف ہندوستان کی ساحلی پٹی کے لیے معاون ثابت ہورہا ہے بلکہ دیگر کئی ممالک کو بھی اس سے مدد ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ تین تا چار ممالک کے تعاون و اشتراک سے 30 میٹر لمبائی کے سب سے بڑے ٹیلی اسکوپ کی تیاری کے لیے کام کررہے ہیں ۔ جس پر 1400کروڑ روپئے کی لاگت آئے گی اور اسے 2023 میں ہوائی میں نصب کیا جائے گا لیکن اس کے تمام ہارڈویر اور سافٹ ویر کو ہندوستان میں بنایا جائے گا ۔ قبل ازیں ڈاکٹر ہرش وردھن نے ورکشاپ سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو اس تعلق سے حساس بنانے کی ضرورت ہے کہ ہر کوئی سونامی وارننگ پر کیا ہورہا ہے اس سے بخوبی واقف ہو ۔۔

TOPPOPULARRECENT