Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / حکومت ہند کے رویہ پر سلمان خورشید کو افسوس

حکومت ہند کے رویہ پر سلمان خورشید کو افسوس

نئی دہلی ۔ 30 نومبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے ہندوستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کیلئے انتخابی جوکھم لیا ہے لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ موجودہ حکومت ہند اس ضمن میں کوئی قدم نہیں اُٹھارہی ہے ۔ سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید نے مودی کی آج نوازشریف سے اتفاقی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقاتیں اُسی وقت بامقصد ہوں گی جب حالات کو بہتر بنانے کیلئے دیانتداری اور سنجیدہ ارادے ہوں ۔ انھوں نے کہاکہ جب نواز شریف نے ہندوستان کے دورے پر مودی سے ملاقات کی تو اُن کا ارادہ تھا کہ مسئلہ حل کیا جائے لیکن موجودہ حکومت ہند نے کچھ نہیں کیا ۔

TOPPOPULARRECENT