حکومت ہند کے محکمہ جات میں کلرک ، آفس اسسٹنٹ کی جائیدادوں پر بھرتی

حیدرآباد ۔ 5 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : حکومت ہند کے مختلف محکمہ جات میں کلرک یل ڈی سی ، آفس اسسٹنٹ پوسٹل اسسٹنٹ / سارٹنگ اسسٹنٹ کی جائیدادوں پر تقررات کے لیے اسٹاف سلیکشن کمیشن نے ملک گیر سطح پر مسابقتی امتحان رکھا ہے ۔ اس کے لیے انٹر میڈیٹ کسی بھی گروپ سے کامیاب امیدوار جن کی عمر 28 سال سے کم ہے اہل ہیں ۔ اس کے نمونہ فارم اور معلومات کے لیے ایس ایس سی میمو انٹر سرٹیفیکٹ اور آدھار کارڈ زیراکس کے ساتھ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر شام 7 بجے تک رجوع ہوسکتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT