Monday , August 20 2018
Home / ہندوستان / حکومت یوپی کا بیروزگاری الاؤنس دینے سے انکار

حکومت یوپی کا بیروزگاری الاؤنس دینے سے انکار

لکھنؤ 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) یوگی آدتیہ ناتھ حکومت بے روزگار نوجوانوں کو الاؤنس دینے پر غور نہیں کررہی ہے۔ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے کہاکہ اس کے بجائے ان کی حکومت زیادہ تعداد میں ملازمتوں کے مواقع فراہم کرے گی۔ وقفہ سوالات کے دوران جب سماج وادی پارٹی کے رکن نتن اگروال نے دریافت کیاکہ کیا حکومت یوپی میں بے روزگار نوجوانوں کو الاؤنس دینے پر غور کررہی ہے، چیف منسٹر نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ ہماری حکومت نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرے گی۔ اُنھوں نے کہاکہ وہ بے روزگاری الاؤنس دینے پر غور نہیں کررہے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT