Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حکیم اجمل خاں کی مثالی خدمات مشعل راہ

حکیم اجمل خاں کی مثالی خدمات مشعل راہ

یوم پیدائش تقریب سے ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر کا خطاب
نلگنڈہ /12 فروری (  سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسیح الملک حکیم اجمل خان کی  148 ویں یوم  پیدایش کے موقع پر محکمہ آیوش کے اشتراک سے ایک مفت میگا  یونانی طبی کیمپ کا انعقاد  اقامت خانہ بہادر خان نلگندہ پر عمل میں لایا گیا جس میں بحیثیت مہمان خصوصی جناب  اے وینکٹ راو صاحب ایڈیشنل جائنٹ کلکٹر نلگنڈہ نے شرکت کرتے ہوئے  آج ہوئے کیمپ کا افتتاح کیا اور بعد ازاں انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسیح الملک حکیم اجمل خان بے مثال طبی خدمات کو یاد کرنا نئی نسل کے لئے مشعل راہ ہے،  اجمل خان  ایک طبیب ہی نہیں بلکہ مجاہد آزادی، مفکر،  ایک بہترین صحافی بھی رہ چکے۔ انکی یاد میں  عالم یوم یونانی کی تقریب مناتے ہوئے عوامی خدمات کے پیش نظر مفت میگا یونانی طبی کیمپ انعقاد کرنے والی  تنظیم  یونانی میڈیکل آرگنائزیشن  کے صدر  ڈاکٹر اے اے خان ڈاکٹر محمد یونس نظر الحق میڈیکل آفیسر گنڈال اور تمام  آیوش  کے ڈاکٹرس  کو مبارکباد دی  ڈاکٹر اے اے خان  نے جناب ڈاکٹر اے راجندر ریڈی کمشنر محکمہ آیوش  حکومت ریاست تلنگانہ، ڈاکٹرجے وسنت راو ریجنل ڈپٹی ڈائریکٹر اور رفیق احمد چیف سپرنٹنڈنٹ  انچارج انڈین میڈیسن یونانی فارمیسی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ڈاکٹرس، نیم طبی عمل اور ادویات مہیاء کیں جسکی بناء اس کیمپ میںڈاکٹر محمد لیاقت علی خان، ڈاکٹر یم اے عزیز، ڈاکٹر نوین، ڈاکٹر شہباز ملک، ڈاکٹر عمر علی فاروق، ڈاکٹر اسماء انجم، ڈاکٹر عائشہ صدیقہ، ڈاکٹر ظہیر الدین قمری، ڈاکٹر معراج شاہین، ڈاکٹر خلیل الرحمن خان، اور ڈاکٹر ممتاز نے مریضوں کا معائینہ کیا اور یونانی ادویہ مفت میں دی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس کیمپ کے انعقاد میں رکن بلدیہ شیخ معین نے کافی اہم رول اداکیا انہوں نے تلنگانہ مائناریٹی ایمپلائز سرویس اسو سی ایشن کے خازن یم اے علیم ، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری محمد محمود علی ، سماجی کارکن رضوان احمد ، ایم اے قیوم  موظف، اور ادارہ اقامت خانہ بہادر خان ٹرسٹ کے نائب صدر  غلام جیلانی  نے  شرکت کی  اور  جناب یم اے عزیز  (موظف  تحصیلدار)،  نے  مہمان  خصوصی  جناب  اے وینکٹ راو صاحب ایڈیشنل جائنٹ کلکٹر  نلگنڈہ کو تلگو قرآن شریف کا نسخہ تحفتہً پیش کیا۔ ڈاکٹر اے اے خان کی نمائندگی پر مہمان خصوصی  جناب  اے وینکٹ راؤایڈیشنل جائنٹ کلکٹر نلگنڈہ  نے تیقن دیا کہ دو دن میں آر بی یس کے اسکیم کے تحت منتخب شدہ میڈیکل آفیسرس کو تقررات کے آرڈرس دئے جائیں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT