Monday , November 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حیات، رفتار سے زیادہ اہم: کلکٹر

حیات، رفتار سے زیادہ اہم: کلکٹر

کریم نگر۔/20جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حیات و زندگی رفتار سے زیادہ اہم ہے دوران سفر اس کا تمام افراد کو خیال رکھنا چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے27ویں روڈ سیفٹی کے افتتاحی پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔کلکٹر نے کہا کہ جان کا تحفظ کرنے کے معاملہ میں سب کو شعور اور واقفیت ہونا چاہیئے۔ سفر میں ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ کے استعمال میں پولیس و محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے عوام میں بیداری اُجاگر کی جارہی ہے۔ اس سے عوام میں مثبت ردعمل حاصل ہورہا ہے۔ اس پر لازمی طور پر عمل آوری کیلئے اقدامات کریں، آٹو میں اس کی گنجائش سے زیادہ مسافر سفر نہ کریں۔ دیہی علاقوں میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے آٹوز، جیپ کاروں وغیرہ میں ان گاڑیوں کی گنجائش سے بڑھ کر مسافرین سفر کرنے کی وجہ سے حادثات پیش آرہے ہیں۔ بیماریوں اور آفات سماوی سے ہونے والی اموات کے مقابلہ میں حادثہ کے ذریعہ ہونے والی اموات کی شرح زیادہ ہے۔ حادثات کی وجہ سے معذور ہوجائیں تو خاندان دشواریوں میں مبتلا ہوگا۔ اس موقع پر روڈسیفٹی پر تشکیل دیئے گئے آڈیو، ویڈیو سی ڈیز، وال اسٹیکرس کا کلکٹر نے رسم اجراء انجام دیا۔ روڈ سیفٹی پر ہر موضع میں گھومتے ہوئے فلم کی نمائش و تشہیر کیلئے بنائی گئی خصوصی گاڑیوں ( ویانس ) کا کلکٹر نے افتتاح کیا۔ پروگرام میں شرکت کرنے والے طلباء اور طالبات کو روڈ سیفٹی پر تشکیل دیئے گئے ڈاکیومنٹری فلم کو دیکھ کر ٹریفک کے اصول اور طریقہ کار پر واقفیت حاصل کی۔ اس پروگرام میں ایس پی جونیل ڈیوس، ٹرانسپورٹ محکمہ کے ڈپٹی کمشنر ونود کمار، آر ٹی اے ممبر ہری رمیش، تلنگانہ ایم وی آئی انجمن کے صدر سرینواس، یادگیری شیکھر، لاری اونرس اسوسی ایشن صدر توٹا سیتانارائنا، آٹو یونین صدر سرینواس ریڈی، رضکارانہ تنظیم کے نمائندہ گھنشام اوجھا و دیگر نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT