Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / حیات نگر میں لاری و بس میں تصادم، ایک ہلاک، 5 زخمی

حیات نگر میں لاری و بس میں تصادم، ایک ہلاک، 5 زخمی

حیدرآباد ۔ 13 فبروری (سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ حیات نگر میں پیش آئے لاری اور بس کے تصادم میں ایک ہلاک اور 5 دیگر زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتا ہیکہ وجئے واڑہ کی جانب سے آرہی آر ٹی سی بس اور حیدرآباد کی جانب سے جارہی لاری میں یہ خوفناک تصادم پیش آیا۔ اس سڑک پر روڈ ڈیوائیڈر نہیں ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق 32 سالہ محمد مشتاق جو آر ٹی سی بس کا ڈرائیور بتایا گیا ہے، شدید زخمی حالت میں علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ مشتاق وجئے واڑہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ حیات نگر باٹا سنگارم کے علاقہ میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق اس حادثہ میں دیگر 5 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں جن کا علاج جاری ہے۔ پولیس حیات نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT