Saturday , January 20 2018
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد، رنگاریڈی اور محبوب نگر کے گریجویٹس سے ٹی آر ایس کے حق میں ووٹ کی اپیل

حیدرآباد، رنگاریڈی اور محبوب نگر کے گریجویٹس سے ٹی آر ایس کے حق میں ووٹ کی اپیل

حیدرآباد۔14مارچ(سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے ایم ایل سی گریجویٹ حلقے کے امیدوار مسٹر دیوی پرساد نے کہاکہ کئی سالوں سے تعطل کاشکار پی آر سی مسئلہ کو حل کرنے میںتلنگانہ حکومت نے کسی قسم کی تاخیر نہیںکی۔ آج یہاں ٹی این جی اوز بھون ‘ نامپلی میں تلنگانہ ٹیچرس یونین رنگاریڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد پی آر سی مسئلہ کے حل کیلئے حکومت سے نمائندگی پر مثبت ردعمل پیش کرتے ہوئے چیف منسٹر کے سی آر نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں43فیصد کا اضافہ کیا۔انہوں نے کہاکہ ٹی آر ایس ایک واحد سیاسی جماعت ہے جس کا رشتہ راست تلنگانہ کی عوام کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ٹی آر ایس پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد ریاست کے حالات یکسر تبدیل ہوگئے بالخصوص ریاست کی ترقی میںجن اصلاحات کو حکومت تلنگانہ نے شامل کیا ہے اُس کی سابق میں کوئی نظیرنہیںملتی۔ تلنگانہ راشٹرا سمیتی کا دور اقتدار ہی تلنگانہ عوام کی ترقی کی ضمانت ہے۔ ٹی آر ایس گریجویٹ حلقہ کے ایم ایل سی امیدواربرائے حیدرآ باد ‘ رنگاریڈی‘ محبو ب نگر دیوی پرساد نے نئی ریاست میںحکمران جماعت کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالنے کے بعد حکومت کے اقدامات کا اس موقع پر ذکر کیا۔ انہوںنے کہاکہ ٹی آر ایس حکومت اقتدار میںآنے کے بعد ریاست کے تمام طبقات اور مذاہب کی یکساں ترقی کے لئے ریاستی انتظامیہ نے اقدامات کئے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت تلنگانہ نے جہاں پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں43فیصد تک کا اضافہ کیا وہیں ، ایس سی‘ ایس ٹی ‘ بی سی‘ اور اقلیتوں کیلئے شادی مبارک اور کلیان لکشمی پدکم اسکیم کے تحت غریب لڑکیوں کو 51ہزار روپئے کی مالی امداد جاری کی۔انہوں نے مسلم تحفظات کیلئے قائم کئے گئے کمیشن آف انکوئری کا بھی ذکر کیا جس کے ذریعہ حکومت اپنے انتخابی وعدے کی تکمیل کے لئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہاکہ اندرون ایک سال لاکھوں کی تعداد میں ملازمتوں پر تقرر عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے چیرمن تلنگانہ قانون ساز کونسل سوامی گوڑ کی تاریخی کامیابی کا بھی ریکارڈ توڑنے کی توقعات ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد ‘ رنگاریڈی‘ اور محبو ب نگر کے گریجویٹس کمیونٹی سے ٹی آر ایس پارٹی کے حق میں اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال کرنے کی اپیل کی تاکہ ریاست کی ترقی کو یقینی بنانے میںحکومت تلنگانہ کو بھر پور تعاون ملے۔جنرل سکریٹری ٹی این جی اوز رویندر ریڈی‘مہیپال ریڈی‘ الکٹرسٹی جے اے سی شیواجی کے علاوہ تین اضلاع حیدرآباد‘محبو ب نگر‘رنگاریڈی کے سینکڑوں گریجویٹس بھی اس اجلاس میں موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT