Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / حیدرآبادلٹریری فیسٹیول کا 26تا28جنوری انعقاد

حیدرآبادلٹریری فیسٹیول کا 26تا28جنوری انعقاد

حیدرآباد16جنوری (یواین آئی ) حیدرآباد لٹریری فیسٹیول جاریہ سال 26 تا 28 جنوری حیدرآباد پبلک اسکول بیگم پیٹ میں منعقد ہوگا جس میں ہندوستان کے علاوہ بیرونی ممالک سے مصنفین ، فنکار،اسکالرس و پبلیشرس شرکت کرینگے ۔حیدرآباد لٹریری ٹرسٹ کی جانب سے ریاستی حکومت،ادبی وثقافتی تنظیموں،ماہرین تعلیمات اور تحقیقی اداروں کے تعاون سے یہ فیسٹیول منعقد کیا جائیگا۔اس میں تمام کا داخلہ مفت ہوگا۔یہ ادبی فیسٹیول ملک کے اہم ثقافتی کیلنڈر کا اہم حصہ بن گیا ہے ۔اس پروگرام میں تبادلہ خیال ، پینل مباحثے ،اسٹیج ٹاک،لکچر ، مظاہرے ، ورکشاپس،نمائش ،کتابوں کی رسم اجرا،فلموں کی نمائش ،اسکولس و کالجس کے طلبہ کیلئے مختلف پروگرام شامل ہیں۔اس فیسٹیول میں کینڈا ، کولمبیا ،فرانس، جرمنی، اسرائیل ، لاٹویا ، ناروے،سربیا،برطانیہ ،امریکہ اور ہندوستان کے مصنفین بشمول ارونا رائے ، کرونانندی ، راج دیپ سردیسائی و دیگر شرکت کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT