Wednesday , December 19 2018

حیدرآبادمیں بی جے وائی ایم کے کارکن پب میں گھس پڑے

حیدرآباد 10دسمبر(یو این آئی ) شہر حیدرآباد میں قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے پبس کے خلاف کارروائی کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا یووا مورچہ(بی جے وائی ایم)کے کارکنوں نے احتجاج کیااور بعد ازاں بنجاراہلز کے ایک پب میں گھس پڑے ۔ان کارکنوں نے پب انتظامیہ پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور انتظامیہ سے کافی دیر تک بحث وتکرار کی ۔ ان کارکنوں نے پب کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔اس موقع پر صورتحال کشیدہ ہوگئی ۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری جمعیت وہاں پہنچ گئی جس نے صورتحال کو قابو میں کیا۔ان کارکنوں نے نابالغ لڑکے اور لڑکیوں کو ان پبس میں شراب کی فراہمی کی بھی شدید مخالفت کی اور الزام لگایا کہ کئی پبس قواعد کی خلاف ورزی کررہے ہیں اور حکومت خاموش بیٹھی ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT