Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآبادمیں سوائن فلو کا اثر

حیدرآبادمیں سوائن فلو کا اثر

حیدرآباد۔/11جنوری، ( سیاست نیوز) حیدرآباد میں دوبارہ سوائن فلو کی وباء پھیلی ہوئی ہے۔ ایک شخص سوائن فلو کی وجہ سے فوت ہوگیا۔ گزشتہ 10 دن کے دوران زائد از 20 کیس درج کئے گئے ہیں۔ 35 سالہ منجولا نامی ایک خاتون 5جنوری کو سوائن فلو سے فوت ہوگئی۔ وہ گاندھی ہاسپٹل میں زیر علاج تھی۔ دیگر 20 سوائن فلو کیسیس بھی درج کئے گئے ہیں۔

چندرا بابو نائیڈو کا دورہ داؤس
حیدرآباد۔/11جنوری، ( سیاست نیوز) چیف مسنٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو توقع ہے کہ جاریہ ماہ 16 تا 20 جنوری داؤس کا دورہ کریں گے۔ آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے میڈیا اڈوائزر برائے چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر پی پربھاکر نے اس بات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ’’ ریسپانسیو اینڈ ریسپانسیبل لیڈر شپ ‘‘ کے موضوع پر داؤس میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں نائیڈو نہ صرف شرکت کریں گے بلکہ اس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔ علاوہ ازیں داؤس میں آندھرا پردیش پویلین میں بڑے و اہم صنعت کاروں کے ساتھ مسٹر این چندرا بابو نائیڈو ملاقات کرکے تبادلہ خیال کریں گے۔
علاوہ ازیں اکنامک ڈیولپمنٹ بورڈ کے زیر اہتمام منعقد کئے جانے والے سات مختلف اجلاسوں میں چیف منسٹر آندھرا پردیش حصہ لیں گے۔ مسٹر پرکالا پربھاکر نے مزید بتایا کہ زرعی شعبہ میں نئی سوچ اور اختراعی اقدامات کرنے والے نامور شخصیات کے ساتھ بھی مسٹر چندرا بابو نائیڈو تفصیلی تبادلہ خیال ( بات چیت ) کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیمبرج یونیورسٹی کے نمائندوں سے بھی چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی ملاقات ہوگی اور مختلف اُمور پر آپسی تبادلہ خیال ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT