Saturday , July 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / حیدرآبادمیں ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا ڈے نائٹ ٹسٹ ؟

حیدرآبادمیں ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا ڈے نائٹ ٹسٹ ؟

نئی دہلی ۔17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان میں پہلی مرتبہ ڈے نائیٹ ٹسٹ کی میزبانی حیدرآباد یا راجکوٹ کرسکتے ہیں جیسا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف گھریلو سیریز کی تفصیلات بی سی سی آئی نے جاری کردی ہے۔ ویسٹ انڈیز رواں برس کے اواخر میں دو ٹسٹ مقابلے کھیلے گی جس کی میزبانی حیدرآباد اور راجکوٹ کررہے ہیں۔ رواں سیزن ہندوستانی ٹیم گھریلو میدانوں پر صرف تین ٹسٹ مقابلے کھیلے گی جس میں افغانستان کے خلاف جون میں واحد ٹسٹ جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دیوالی کے بعد اکتوبر میں دو ٹسٹ مقابلے ہوں گے جبکہ 4 نومبر کو ایڈن گارڈن میں ٹوئنٹی 20 مقابلہ کھیلا جائے گا نیز تین مقابلوں کی ٹوئنٹی 20 سیریز کے دیگر دو مقابلے چینائی اور کانپور میں کھیلے جائیں گے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف نومبر کے ابتداء میں ہندوستانی ٹیم 5 ونڈے مقابلے کھیلے گی جن کی میزبانی ممبئی ، گوہاٹی ، کوچی ، اندور اور پونے کریں گے۔ علاوہ ازیں آئندہ برس فروری اور مارچ میں ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا کی پانچ ونڈے اور دو ٹوئنٹی 20 مقابلوں کی میزبانی کرے گی، جن کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف پہلا ونڈے 24 فروری کو موہالی میں، 27 فروری کو حیدرآباد، 2 مارچ کو ناگپور میں، 5 مارچ کو دہلی میں اور 8 مارچ کو رانچی میں بالترتیب دیگر مقابلے کھیلے جائیں گے۔آسٹریلیاکے خلاف 2 ٹوئنٹی 20 مقابلے 10 مارچ کو بنگلوراور 13 مارچ کو وشاکھاپٹنم میں کھیلے جائیں گے۔ بی سی سی آئی کے کارگزار صدر سی کے کھنہ نے کہا کہ ماہ مارچ میں دہلی میں میزبانی کا مسئلہ نہیں ہوگا جیسا کہ گزشتہ ڈسمبر میں سری لنکا کیخلاف آلودگی کا مسئلہ ہوا تھا۔

TOPPOPULARRECENT