Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / حیدرآبادمیں14تا17فبروری ہائی ٹیکس مائننگ کانفرنس

حیدرآبادمیں14تا17فبروری ہائی ٹیکس مائننگ کانفرنس

حیدرآباد۔/7فبروری، ( سیاست نیوز) حیدرآباد کو ایک اور عالمی کانفرنس کا انعقاد کرنے کا اعزاز حاصل ہورہا ہے۔ ہائی ٹیکس میں 14 تا17فبروری تک منعقد ہونے والے ہائی ٹیکس مائیننگ 2018 کانفرنس میں امریکہ ، کنیڈا،آسٹریلیا کے علاوہ انجینئرس اسوسی ایشن آف انڈیا فیکی کی جانب سے حیدرآباد میں منعقد کی جانے والی اس عالمی مائننگ کانفرنس کا گورنر نرسمہن افتتاح کریں گے۔ ریاست تلنگانہ میں مائیننگ کی سہولتوں اورسرمایہ کاری کا کانفرنس میں جائزہ لیا جائے گا۔ مرکزی وزیر مائیننگ نریندر سنگھ نمور مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ ملک کے معاشی استحکام میں مائیننگ کا بھی اہم و کلیدی رول ہے۔ برقی، سمنٹ، ایرواسپیس، دفاع اور گیاس کے شعبوں پر اثر انداز ہونے والے موضوعات پر کانفرنس میں غور و خوض کیا جائے گا۔14 فبروری کو اس کانفرنس میں مائیننگ کی جدید ٹکنالوجی، مائیننگ کی نشاندہی کیلئے ریموٹ سینسنگ اپلیکیشن کے استعمال، مائیننگ کانوں کی ریٹنگ پر بھی ماہرین اپنی تحقیقی رائے پیش کرینگے۔علاوہ ازیں مائیننگ پالیسی، ماحولیات، مائیننگ کے شعبہ میں امکانات، جدید ٹکنالوجی کے نقل مقام پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

TOPPOPULARRECENT