Monday , December 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حیدرآبادکوتین سال سے ایلم پلی پراجکٹ کا پانی سربراہ

حیدرآبادکوتین سال سے ایلم پلی پراجکٹ کا پانی سربراہ

کریم نگر میں بی جے پی ریاستی نائب صدر جی رام کرشنا ریڈی کی پریس کانفرنس
کریم نگر۔/19اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سری یاداایلم پلی پراجکٹ سے حیدرآباد کو پانی سربراہ کیا جارہا ہے۔ قدیم متحدہ کریم نگر سے ایلم پلی پراجکٹ کا پانی کریم نگر میں سربراہ کرنے کے بجائے چیف منسٹر کے سی آر نے اپنے فارم ہاوز کو منتقل کررہے ہیں، کیا یہ اقدام چیف منسٹر کا صحیح ہے۔ یہ سوال بی جے پی ریاستی نائب صدر جی رام کرشنا ریڈی نے آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں میڈیا کی کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایلم پلی سے حیدرآباد گجویل کو پانی نہ لے جانے کے بارے میں میری بات اگرغلط ہے تو ثابت کردیں، میں سیاست سے سبکدوش ہوجاؤں گا۔ حکومت کی نااہلی سے نلڈنلو کنال کا پانی بے کار بہہ رہا ہے۔ قریب 10ٹی ایم سی پانی فضول میں بے کار ضائع ہورہا ہے۔ پہلے مرحلے میں یہ طئے کیا گیا تھا کہ منصوبہ کے مطابق ایس آر ایس پی کے حدود میں 9 لاکھ 68 ہزار تر زرعی اراضیات کو آبپاشی کی سہولت کی فراہمی کے بعد مابقی پانی دیگر ضروریات کیلئے استعمال میں لایا جاتا ہے۔ لیکن اس طرح عمل نہ کرتے ہوئے حکومت اس کام کو ردی کی نذر کرتے ہوئے پانی کو ضائع کررہی ہے۔ اس طرح دوسرے مرحلے میں ایس آر ایس پی میں ذخیرہ آب 50تا60 ٹی ایم سی پانی کو صحیح طریقہ سے استعمال میں لانا چاہیئے۔ ایل ایم ڈی کے تحت قدیم ضلع میں ایک لاکھ72 ایکر تری زمین ہے، اسے پانی کی سربراہی کیلئے ایلم پلی کے پانی سے ایل ایم ڈی ذخیرہ کے لئے حکومت اس منصوبہ پر عمل نہیں کررہی ہے۔ اسی طرح حکومت کا رویہ سروجلاسرونتی اسکیم سے متعلق حیدرآباد کو پینے کا پانی کہاںسے آرہا ہے واقف کروایا جائے۔ کریم نگر ایم پی ونود کمار کو چاہیئے کہ وہ کسانوں کی بہبود کا خاص خیال رکھیںنہ کہ حکومت کی خوشامد کریں۔ اس کانفرنس میں ضلع بی جے پی صدر کے سرینواس ریڈی، جنرل سکریٹری رینو گنڈہ ناگیشورریڈی، کے جگپتی و دیگر قائدین بشمول وینو گوپال چندرا ریڈی، وینکٹ ریڈی، پربھاکر یادو، ایس ودیا ساگر، ستیش پورنا، چندر ریڈی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT