Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / حیدرآبادکے لنگر حوض علاقہ میں سڑک حادثہ ۔ بعض افراد زخمی

حیدرآبادکے لنگر حوض علاقہ میں سڑک حادثہ ۔ بعض افراد زخمی

حیدرآباد، 18اکتوبر (یواین آئی )شہر حیدرآبادکے لنگر حوض علاقہ میں کل رات پیش آئے سڑک حادثہ میں بعض افراد زخمی ہوگئے ۔ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتارکار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ کار کی تیز رفتاری کے سبب اس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ کار ڈیوائیڈر سے ٹکر اگئی ۔حادثہ کے ساتھ ہی مقامی افراد وہاں جمع ہوگئے جنہوں نے اس خصوص میں پولیس کو اطلاع دی ۔پولیس نے وہاں پہنچ کر زخمیوں کو علاج کے لئے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا ۔اس حادثہ میں کا ر کے سامنے کے حصہ کو شدید نقصان پہنچا ۔

امتحان میں ناکامی پر طالبہ کی خودکشی
حیدرآباد /18 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) امتحان میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک طالبہ نے خودکشی کرلی ۔ ایل بی نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 سالہ جوشتنا جو مائتری لے آوٹ علاقہ کے ساکن رامیش کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی انجینئیرنگ سال آخر کی طالبہ تھی اور امتحان میں ناکام ہوگئی تھی ۔ یہ لڑکی نتائج سے فکرمند تھی اور ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔

 

TOPPOPULARRECENT