Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / حیدرآبادی رانجی ٹیم میں حبیب ، حسن اور احمد خان کی شمولیت

حیدرآبادی رانجی ٹیم میں حبیب ، حسن اور احمد خان کی شمولیت

حیدرآباد ۔ 16 سپٹمبر۔ (ای میل)میزبان گوا کے خلاف یکم تا 4 اکٹوبر منعقد شدنی رانجی ٹرافی کرکٹ مقابلے کیلئے آج حیدرآبادی رانجی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے سکریٹری کے جان منوج کے بموجب 15 رکنی حیدرآبادی ٹیم کی قیادت جی ہنومان وہاری کررہے ہیں جبکہ ٹیم میں وکٹ کیپر کی ذمہ داری حبیب احمد کو دی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں بولنگ شعبہ میں انور احمد خان کے علاوہ مہدی حسن بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے بموجب ٹیم کے کوچ عبدالعظیم ہیں اور ٹی دلیپ اسسٹنٹ کوچ ، این ایس گنیش فیلڈنگ کوچ ، پرشانت فزیو اور این سبھاش چندراٹرینر کی ذمہ داری نبھارہے ہیں ۔ مذکورہ ٹیم کے علاوہ محفوظ کھلاڑیوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔ معلنہ ٹیم میں موجود تمام کھلاڑیوں کو اسوسی ایشن نے مطلع کیا ہے کہ وہ 19 سپٹمبر بروز ہفتہ صبح 7 بجے سے اوپل اسٹیڈیم میں کوچ عبدالعظیم کو رپورٹ کریں ۔

TOPPOPULARRECENT