Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / حیدرآبادی رباط میں قیام کیلئے قرعہ اندازی

حیدرآبادی رباط میں قیام کیلئے قرعہ اندازی

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی (سیاست نیوز) مکہ مکرمہ میں حیدرآبادی رباط میں قیام کے اہل عازمین حج کے انتخاب کیلئے قرعہ اندازی کی تیاریوںکا آغاز ہوچکا ہے۔ نظام حیدرآباد نے نظام اسٹیٹ سے تعلق رکھنے والے عازمین کے قیام کیلئے رباط تعمیرکی تھی لہذا حج کمیٹی تلنگانہ کے علاوہ مہاراشٹرا اور کرناٹک کے ان اضلاع کے عازمین کو بھی قرعہ اندازی میں شامل کرے

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی (سیاست نیوز) مکہ مکرمہ میں حیدرآبادی رباط میں قیام کے اہل عازمین حج کے انتخاب کیلئے قرعہ اندازی کی تیاریوںکا آغاز ہوچکا ہے۔ نظام حیدرآباد نے نظام اسٹیٹ سے تعلق رکھنے والے عازمین کے قیام کیلئے رباط تعمیرکی تھی لہذا حج کمیٹی تلنگانہ کے علاوہ مہاراشٹرا اور کرناٹک کے ان اضلاع کے عازمین کو بھی قرعہ اندازی میں شامل کرے گی جو سابق میں نظام اسٹیٹ کا حصہ رہے ہیں۔ حج کمیٹی کی جانب سے مہاراشٹرا کے 7 اور کرناٹک کے 3 اضلاع سے تعلق رکھنے والے عزیزیہ زمرہ کے عازمین کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود سیدعمر جلیل نے اس مسئلہ پر اسپیشل آفیسر حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور سے مشاورت کی ہے۔ کرناٹک و مہاراشٹرا کی حج کمیٹیوں سے سابق ریاست حیدرآباد کے علاقوں کے عزیزیہ زمرہ کے عازمین کی تفصیلات کیلئے مکتوب روانہ کیا ہے۔ مہاراشٹرا کے اضلاع میں اورنگ ، جالنہ، پربھنی ، بیڑ ، ناندیڑ، عثمان آباد اور لاتور شامل ہیں جبکہ کرناٹک میں گلبرگہ ، بیدر اور رائچور سے تعلق رکھنے والے عزیزیہ زمرہ کے عازمین تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ تلنگانہ کے 10 اضلاع اورسابق ریاست حیدرآباد کے 10 اضلاع کے عزیزیہ زمرہ سے تعلق رکھنے والے تمام عازمین کے کور نمبرس یکجا کرتے ہوئے قرعہ اندازی کی جائے گی اور ان میں سے 600 کا انتخاب کیا جائے گا۔ بتایا جاتاہے کہ رباط میں قیام کے سلسلے میں اوقاف کمیٹی نظام اور ناظر رباط نے جو علحدہ علحدہ درخواستیں طلب کی تھیں، انکے بجائے عزیزیہ زمرہ کو تمام درخواست گزاروں کو قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ آن لائین قرعہ اندازی کیلئے خصوصی ویب سائیٹ تیار کی جارہی ہے۔ حکومت 21 یا 22 مئی کو قرعہ اندازی کے حق میں ہے۔ تاہم قطعی تاریخ کا عنقریب اعلان کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT