Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآبادی طالبہ فاطمہ گوگل سائنس فیر کے فائنلسٹس میں شامل

حیدرآبادی طالبہ فاطمہ گوگل سائنس فیر کے فائنلسٹس میں شامل

سولہ فائنلسٹس میں بنگلور بھی شامل، 27 ستمبر کو ونر کا انتخاب
حیدرآباد ۔ 13 اگست (ایجنسیز) دو ہندوستانی طالب علم ’’گوگل سائینس فیر 2016ء‘‘ کیلئے منتخب قرار دیئیگئے۔ عالمی طور پر جملہ سولہ فائنلسٹس میں ان دو ہندوستانی طالب علموں کا انتخاب عمل میں آیا۔ انہیں 50 ہزار امریکی ڈالرس اسکالر شپ سے نوازا جائے گا۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ سادھو وسوانی انٹرنیشنل حیدرآباد کی منشا فاطمہ ان سولہ فائنلسٹ میں شامل ہیں۔ اس حیدرآبادی طالبہ نے دھان کے کھیتوں میں آٹومیٹک پانی کے انتظام اور نگرانی طریقہ کار پراجکٹ پر کام کیا۔ اس سے کسانوں کو دھان کے کھیتوں میں پانی کی سطح پر نظر رکھنے میں مدد حاصل ہوتی ہے۔ دوسرے ہندوستانی طالب علم میں سولہ سالہ شریانک نیشنل پبلک اسکول بنگلور نے ’’کیپ ٹیاپ‘‘ کے عنوان سے اپنا پراجکٹ داخل کیا ہے۔ انڈریا کوہان پروگرام ہیڈ گوگل سائنس فیر نے ایک بیان میں بتایا کہ مختلف موضوعات پر قریباً 9 ممالک کے اسکولی طلبہ نے سائنس، انجینئرنگ سے متعلق اپنے پراجکٹس نظریات پیش کیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سولہ فائنلسٹس اپنے ارکان خاندان کے ہمراہ کیلیفورنیا (امریکہ) روانہ ہوں گے جہاں 27 ستمبر کو منعقدہ ایک تقریب میں ونر کا انتخاب عمل میں آئے گا۔

TOPPOPULARRECENT