Monday , December 18 2017
Home / انتقال نام / حیدرآبادی نوجوان کا دمام میں انتقال

حیدرآبادی نوجوان کا دمام میں انتقال

حیدرآباد ۔ 21 مئی (سیاست نیوز) دمام میں مقیم حیدرآبادی نوجوان محمد عنایت اللہ شریف ولد محمد سمیع اللہ شریف مرحوم کا اچانک انتقال ہوگیا۔ حیدرآباد کی موصولہ اطلاعات میں بتایا گیا کہ محمد عنایت اللہ شریف دمام کی مشہور کمپنی AIR BLAST میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ جمعہ کی شام نماز عشاء کی ادائیگی کے بعد واپسی کے دوران جیسے ہی وہ اپنے اپارٹمنٹ کے روبرو پہنچے ان کی حرکت قلب بند ہوگئی اور روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی۔ پسماندگان میں والدہ، بیوی دو بچے اور تین برادران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8801040456 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT