Thursday , January 18 2018
Home / شہر کی خبریں / حیدرآبادی نژاد ستیہ ناڈیلا مائیکروسافٹ کے نئے سی ای او

حیدرآبادی نژاد ستیہ ناڈیلا مائیکروسافٹ کے نئے سی ای او

واشنگٹن 4 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) توقعات کے عین مطابق مائیکرو سافٹ کے بورڈ نے آج حیدرآبادی نژاد ستیہ ناڈیلا کو بل گیٹس کی قائم کردہ اس کمپنی کا چیف ایگزیکیٹیو آفیسر نامزد کردیا ہے ۔ یہ عہدہ دنیا کا سب سے اعلی ترین کارپوریٹ عہدہ سمجھا جاتا ہے ۔ 46 سالہ ستیہ ناڈیلا مائیکرو سافٹ کے تیسرے چیف ایگزْکیٹیو آفیسر ہونگے ۔ اس کے اولین سی ای او ا

واشنگٹن 4 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) توقعات کے عین مطابق مائیکرو سافٹ کے بورڈ نے آج حیدرآبادی نژاد ستیہ ناڈیلا کو بل گیٹس کی قائم کردہ اس کمپنی کا چیف ایگزیکیٹیو آفیسر نامزد کردیا ہے ۔ یہ عہدہ دنیا کا سب سے اعلی ترین کارپوریٹ عہدہ سمجھا جاتا ہے ۔ 46 سالہ ستیہ ناڈیلا مائیکرو سافٹ کے تیسرے چیف ایگزْکیٹیو آفیسر ہونگے ۔ اس کے اولین سی ای او اس کے بانی بل گیٹس تھے اس کے بعد اسٹیو بالمیر کوے ہ عہدہ دیا گیا تھا اور اب ستیہ ناڈیلا اس کمپنی کے سی ای او ہونگے ۔ بل گیٹس 25 سال تک اس کمپنی کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر رہے تھے جس کے بعد انہوں نے 2000 میں یہ ذمہ داری اسٹیو بالمیر کو سونپی تھی ۔ کمپنی کے بانی بل گیٹس اب کمپنی کے صدر نشین کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری سے سبکدوش ہوتے ہوئے ستیہ ناڈیلا کے ٹکنالوجی مشیر کی حیثیت سے کام کرینگے تاکہ وہ کمپنی کے مستقبل کو مزید بہتر بناسکیں۔ کمپنی کے سابق لیڈ ڈائرکٹر جان تھامپسن اب کمپنی کے نئے صدر نشین ہونگے ۔ ستیہ ناڈیلا گذشتہ 22 برس سے مائیکرو سافٹ سے وابستہ ہیں۔

ان کو ترقی دیتے ہوئے کمپنی کا چیف ایگزیکیٹیو آفیسر بنایا جانا تقریبا یقینی تھا کیونکہ فورڈ کے ایلن مولالی اور نوکیا کے اسٹیفن ایلوپ اس عہدہ کی دوڑ سے دستبردار ہوگئے تھے ۔ اس عہدہ کیلئے گوگل کے سندر پچائی اور موٹورولا کے سنجے جھا کے نام بھی لئے جا رہے تھے ۔ اس عہدہ پر تقرر کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں ستیہ ناڈیلا نے کہا کہ انہیں اعزاز ملا ہے ۔ وہ مشکور ہیں اور خوش بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ مسلسل سیکھنے کو پسند کرتے ہیں اور وہ جتنی کتابیں پڑھتے ہیں ان سے زیادہ خریدتے ہیں اور کئی کورسیس بھی کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکھنے کا عمل انہیں ہمیشہ پرجوش رکھتا ہے ۔ ستیہ ناڈیلا منی پال انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی سے انجینئرنگ کی ڈگری لینے کے بعد اعلی تعلیم کیلئے امریکہ گئے تھے اور وہیں کے ہو رہے ۔ ستیہ ناڈیلا کے تقرر کو خود بل گیٹس کی منظوری بھی حاصل رہی ۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے اس دور میں مائیکرو سافٹ کی قیادت کیلئے ستیہ ناڈیلا سے بہتر کوی اور نہیں ہے ۔ وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT