Tuesday , December 11 2018

حیدرآبادی نژاد ستیہ ناڈیلا کی سائبر دنیا میں دھوم

نصف سکنڈ میں 440 ملین نتائج، اوباما اور بل گیٹس کے بعد تیسرا مقام

نصف سکنڈ میں 440 ملین نتائج، اوباما اور بل گیٹس کے بعد تیسرا مقام
حیدرآباد۔/5فبروری، ( پی ٹی آئی) حیدرآبادی نژاد ستیہ ناڈیلا آج دن بھر سائبر دنیا میں چھائے رہے اور تقریباً نصف بلین ( پانچ کروڑ ) افراد نے گوگل سرچ انجن پر ان کے بارے میں تفصیلات تلاش کیا۔ مائیکرو سافٹ کے نئے سی ای او کی حیثیت سے ان کے تقرر کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد ہی سوشیل نٹ ورکنگ سائٹس پر ان کے چرچے شروع ہوگئے تھے۔ گوگل سرچ باکس میں ستیہ ناڈیلا کے نام پر صرف نصف سکنڈ میں 440 ملین نتائج برآمد ہوئے۔ گوگل نیوز نے صرف 0.14 سکنڈ میں 46سالہ ستیہ ناڈیلا کے بارے میں 12.8 ملین خبریں جاری کیا۔ اس طرح یہ واضح ہوگیا ہے کہ سائبر دنیا پر تلاش کئے جانے والے وہ دنیا کے تیسرے شخص بن گئے ہیں۔ امریکی صدر بارک اوباما کو دنیا بھر میں پہلا مقام حاصل ہے جن کے بارے میں 650 ملین افراد نے تفصیلات تلاش کیا تھا۔ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کو دوسرا مقام ہے جن کے بارے میں 480 ملین افراد نے سرچ انجن پر تفصیلات تلاش کیا تھا۔ حیدرآبادی نژاد ستیہ ناڈیلا سائبر دنیا کی تیسری مقبول ترین شخصیت بن گئے ہیں جن کیلئے 440 ملین افراد نے سرچ انجن پر ربط کیا۔

TOPPOPULARRECENT