Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد۔ دہلی سوپرفاسٹ تلنگانہ ایکسپریس کا 15نومبر سے آغاز

حیدرآباد۔ دہلی سوپرفاسٹ تلنگانہ ایکسپریس کا 15نومبر سے آغاز

حیدرآباد۔2نومبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد سے دہلی چلائی جانے والی سوپر فاسٹ ایکسپریس ٹرین کا نام تبدیل کر کے اب تلنگانہ ایکسپریس رکھا گیا اور اس طرح حیدرآباد سے دہلی چلائی جانے والی سوپر فاسٹ ایکسپریس ٹرین تلنگانہ ایکسپریس کا جاریہ ماہ 15 نومبر سے آغاز ہوگا ۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ متحدہ ریاست آندھراپردیش میں حیدرآباد چلائی جانے والی سوپر فاسٹ ایکسپریس ٹرین کو اے پی ایکسپریس کے نام سے موسوم کیا گیا تھا لیکن متحدہ ریاست کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل عمل میں آنے کے بعد اے پی ایکسپریس  کا نام تبدیل کر کے تلنگانہ ایکسپریس رکھنے کا تلنگانہ عوام اور تلنگانہ عوام کے شدت کے ساتھ مطالبہ کرنا شروع کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT