Saturday , August 18 2018
Home / دنیا / حیدرآباد ،گلوبل انٹر پرینر شپ سمٹ کا تابناک مستقبل

حیدرآباد ،گلوبل انٹر پرینر شپ سمٹ کا تابناک مستقبل

واشنگٹن ۔ 21 نومبر (کیتھرین ہڈا) آئندہ ہفتہ وزیراعظم ہند نریندر مودی اور صدر امریکہ کی دختر و مشیر ایوانکا ٹرمپ مشترکہ طور پر 2017ء گلوبل انٹر پرینر شپ سمٹ  کا ہندستان کے نوابی شہر حیدرآباد میں مشترکہ طور پر افتتاح انجام دیں گے جس میں ہندستان اور امریکہ کے علاوہ دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے زائدا ز ایک ہزار انٹر پرینرس شرکت کریں گے جن کی نصف تعداد خواتین پر مشتمل ہے اور اس طرح اس شہر میں باہم ملاقات کرتے ہوئے سرمایہ کاری اور تجارت کے شعبوں کو مزید فروغ دیا جائے گا اور انٹر پرینر شپ کے ذریعہ جو تعلقات استوار ہوئے ہیں انہیں آئندہ بہترین سطح تک لے جایا جائے گا۔ یاد رہیکہ امریکی حکومت کے لئے ہر سال جی ای ایس ایک انتہائی اہم’’تقریب‘‘ سمجھی جاتی ہے جبکہ جاریہ سال اس پروگرام یا تقریب کیلئے ہم نے ہندوستان کے ساتھ جو شراکت داری کی ہے اس پر ہمیں ناز ہے۔ اس تقریب کی مشترکہ طور پر میزبانی کرنے کا سہرہ دونوں ممالک کی حکومتوں کے سر بندھنا چاہئے خصوصی طور پر خواتین انٹر پرینرس کے ذریعہ مختلف کمیونٹیز کی ترقی اور عالمی سطح پر اہم سمجھے جانے والے مسائل کی یکسوئی پر توجہ دی جارہی ہے۔ اگر ہم مختلف نوعیت کی اسٹڈیز اور سرویز کا جائزہ لیں تو ہمیں معلوم ہوگا کہ خواتین کی قیادت والے بزنس یا تجارت نے ہمیشہ ان کے خاندانوں اور کمیونٹیز کی زائد مدد کی ہے۔ دنیا بھر کے ماہرین معاشیات کا یہ خیال ہیکہ ایک خاتون کے ذریعہ کمائے گئے ایک ڈالر کے 90 سینٹس دوبارہ اس کے ہی خاندان اور کمیونٹی میں سرمایہ کاری کے کام آتے ہیں۔ مجھے اس بات پر خصوصی فخر ہیکہ حیدرآباد شہر GES کی میزبانی کررہا ہے اور اب دنیا بھر سے آنے والے مندوبین کو بھی حیدرآبادیوں کی تہذیب اور مہمان نوازی کے بارے میں پوری معلومات حاصل ہوگی اور اسی GES کے ذریعہ حیدرآباد کا نام انٹر پرینر شپ کے مستقبل سے ہمیشہ کیلئے جڑ جائے گا۔ GES کے انعقاد کیلئے اب صرف کچھ ہی دن باقی ہیں لہٰذا ہر آنے والے کا خیرمقدم ہے اور انہیں بھی جن کی یہاں پہلے ہی آمد ہوچکی ہے۔ ہم حیدرآباد کے شکرگزار ہیں کہ اس نے ہمارے ساتھ معاون میزبان کی ذمہ داری سنبھالنے میں کوئی پس و پیش نہیں کی۔ GES کے کامیاب انعقاد کیلئے اور اس کے بعد اس کے مستقبل کے طویل راستے پر گامزن ہونے اور کامیابیوں کی منازل طئے کرنے کیلئے دعاگو ہوں۔

TOPPOPULARRECENT