Tuesday , September 18 2018
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد ، سری لنکا ، راست تجارتی رابطہ پر زور

حیدرآباد ، سری لنکا ، راست تجارتی رابطہ پر زور

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد کے دورہ پر آئے سری لنکا کے وزیر امور خارجہ پروفیسر گامنی ایل پیرس دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں وسعت وترقی کے لیے حیدرآباد اور سری لنکا کے درمیان راست رابطہ کی ضرورت پر زور دیا ۔ جب کہ انہوں نے آئی ٹی ، فارما سیوٹیکل ، زراعت ، کانفکشنری شعبہ جات کو اولین ترجیح دی ۔ سری لنکا کے وزیر خارج

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد کے دورہ پر آئے سری لنکا کے وزیر امور خارجہ پروفیسر گامنی ایل پیرس دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں وسعت وترقی کے لیے حیدرآباد اور سری لنکا کے درمیان راست رابطہ کی ضرورت پر زور دیا ۔ جب کہ انہوں نے آئی ٹی ، فارما سیوٹیکل ، زراعت ، کانفکشنری شعبہ جات کو اولین ترجیح دی ۔ سری لنکا کے وزیر خارجی امور گامنی ایل پیرس نے حیدرآباد میں صدر فیاپسی شیوکمار رنگٹا و دیگر کے ساتھ بات چیت کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2000 میں ہند سری لنکا کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے ہندوستان کو سری لنکا میں سرمایہ کاری کرنے والا چوتھا بڑا ملک بتایا ۔ جب کہ دونوں ممالک کے درمیان سال 2012 میں چار کھرب ڈالر تجارت ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان کی جانب سے سری لنکا میں آٹھ سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ۔ شیو کمار رنگٹا صدر فیاپسی نے سری لنکا کے وزیر امور خارجہ کو فیاپسی کے بارے میں تفصیلات سے واقف کروایا ۔ او ایل امیرا جود ، سری لنکا ڈپٹی ہائی کمشنر ، انیل ریڈی سینئیر نائب صدر فیاپسی ، آر کلکرنی جوائنٹ ڈائرکٹر فیاپسی اس موقع پر موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT