Friday , April 27 2018
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد ، ہندوستان کا دوسرا دارالحکومت : کے ٹی آر

حیدرآباد ، ہندوستان کا دوسرا دارالحکومت : کے ٹی آر

حیدرآباد۔ 18 جنوری (سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تارک راما راؤ نے جو بیرونی دورہ پر ہیں، آج کہا کہ حیدرآباد، ہندوستان کا دوسرا دارالحکومت بن چکا ہے۔ کے ٹی آر ، پارک حیات ہوٹل میں منعقدہ ’’انڈیا ٹوڈے کانکلیو2018ء‘‘ کے دوران سینئر صحافی راج دیپ سردیسائی کے تبصرہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ راج دیپ سردیسائی نے یہ کہا کہ مجھے حیرت ہے کہ حیدرآباد کو ہر وقت ترقی کی سمت چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ یہ شہر دارالحکومت دہلی سے زیادہ تیزی کے ساتھ ترقی کررہا ہے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ اگرچیکہ حیدرآباد کو ہندوستان کا دوسرا دارالحکومت ہونے کا سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا گیا لیکن بلاشبہ یہ شہر ، ہندوستان کا دوسرا دارالحکومت ہی ہے، کیونکہ صدرجمہوریہ ہند بھی ہر سال حیدرآباد میں اپنی سرمائی تعطیلات گذارتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT