Wednesday , December 12 2018

حیدرآباد آئی ٹی کوریڈور میں مونو ریل متعارف کرنے کا منصوبہ

حیدرآباد ۔ 12 ۔ نومبر : ( پی ٹی آئی ) : حکومت تلنگانہ حیدرآباد کی انفارمیشن ٹکنالوجی ( آئی ٹی) راہداری میں ایک پٹری پر چلنے والی ٹرین کے مونو ریل ٹرانسپورٹ نظام کو متعارف کرنا چاہتی ہے تاکہ اس علاقہ میں ٹریفک کی نقل وحرکت کو بہتر بنایا جاسکے ۔ پرنسپال سکریٹری ( آئی ٹی ) جئیش رنجن نے ایف ایم سی تلنگانہ کے زیر اہتمام پانچویں ایف ایم کونسل سمٹ سے خطاب کے دوران اس منصوبہ کا تذکرہ کیا ۔ فیسلیٹی مینجمنٹ کونسل (ایف ایم سی ) اس ریاست میں انتظامی صنعت کی رہنمائی سے متعلق پیشہ ور ماہرین کا ایک ادارہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کو سرمایہ کاری کے لیے ہنوز ایک پسندیدہ مقام کے طور پر منتخب کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کئی سرکردہ کارپوریٹ اداروں کی مثال دی اور کہا کہ شہر میں واقع ان اداروں میں اسٹاف کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کاریڈور میں مطلوبہ 35 فیصد سبزہ زار کا نشانہ آئندہ دو سال میں حاصل ہوجائے گا ۔ ایف ایم سی تلنگانہ کے صدر ستیہ نارائنا منگلا نے کہا کہ دفاتر کے انتظامیہ ، انجینئرنگ آپریشنس ، تغذیہ و مشروبات ، ٹرانسپورٹ ، سیکوریٹی ، ماحولیات ، صحت و حفاظت ، تعمیراتی انفراسٹرکچر ، جیسے شعبوں میں ایف ایم سی رابطوں کے فروغ اور بہترین روایات پر مبنی آزمودہ تجربات کے تبادلہ کا ایک موثر پلیٹ فارم ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT