Thursday , February 21 2019

حیدرآباد آئی پی ایل کرکٹ میچ پر سٹہ بازی کا بازار گرم

فائیو اسٹار ہوٹلس اور پے ٹی ایم کے ذریعہ بیٹنگس
حیدرآباد ۔ 11 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : انڈین پریمئیر لیگ ٹی 20 کرکٹ میچ کے آغاز کے فوری بعد تجارتی پیشہ اور نامور شخصیات ان دنوں کرکٹ میچ پر لاکھوں روپیوں کا سٹہ لگا رہے ہیں ۔ حیدرآباد شہر کے مختلف علاقوں میں شام کے اوقات بارس اور کلبس پر عوام کا کافی ہجوم دیکھنے میں آرہا ہے ۔ غیر مجاز طور پر بیٹنگ لگا کر پے ٹی ایم کے ذریعہ رقم کو منتقل کیا جارہا ہے ۔ گذشتہ شام کلکتہ نائٹ رائیڈرس اور چینائی سوپر کنگس کے درمیان زبردست مقابلہ رہا ۔ عین وقت چینائی سوپر کنگس نے کلکتہ کو شکست دے دی ۔ اس میچ پر کافی بیٹنگ کا سٹہ لگایا گیا ۔ حیدرآباد کے بڑے بڑے فائیو اسٹار ہوٹلس ، کلبس پر ان میچس پر 20 ہزار تا ایک لاکھ روپئے تک کا سٹہ لگایا جارہا ہے ۔ پولیس کی جانب سے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں ۔ اور ان واقعات کو نظر انداز کئے جانے کے سبب سٹے بازوں کو کافی چھوٹ مل رہی ہے اور یہ من مانی کرتے ہوئے بار شاپس پر بیٹھ کر سٹہ لگا رہے ہیں ۔ گذشتہ آئی پی ایل کرکٹ میچ پر پولیس نے بڑے پیمانے پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے سٹہ بازوں کو اپنی تحویل میں لے کر موبائل فونس وغیرہ ضبط کئے تھے ۔ تاہم وہی ماحول دوبارہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔ خاص کر رات کے اوقات میں شراب خانے اور کلبس پر سٹہ باز سرگرم نظر آرہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT