Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد ادبی فیسٹول کا 24 جنوری سے آغاز

حیدرآباد ادبی فیسٹول کا 24 جنوری سے آغاز

حیدرآباد 21 جنوری ( سیاست نیوز ) چوتھا حیدرآباد ادبی فیسٹول 24 جنوری تا 26 جنوری شہر میں منعقد ہوگا اور اس میں ہندوستان بھر کے علاوہ بین الاقوامی ادیب بھی شرکت کرینگے ۔ اس فیسٹول میں ہندوستانی و بین الاقوامی مصنفین اور قلمکاروں کی شرکت ہوگی اور اس میں مختلف زبانوں ‘ مختلف طرز تحریر ‘ کلچر اور دیگر امور کا احاطہ کیا جائیگا ۔ حیدرآباد ا

حیدرآباد 21 جنوری ( سیاست نیوز ) چوتھا حیدرآباد ادبی فیسٹول 24 جنوری تا 26 جنوری شہر میں منعقد ہوگا اور اس میں ہندوستان بھر کے علاوہ بین الاقوامی ادیب بھی شرکت کرینگے ۔ اس فیسٹول میں ہندوستانی و بین الاقوامی مصنفین اور قلمکاروں کی شرکت ہوگی اور اس میں مختلف زبانوں ‘ مختلف طرز تحریر ‘ کلچر اور دیگر امور کا احاطہ کیا جائیگا ۔ حیدرآباد ادبی فیسٹول 2014 میں آئر لینڈ مہمان ملک ہوگا اور اس میں کئی آئرش مصنفین اور فنکار شرکت کرینگے ۔ اس کے علاوہ سنگاپور ‘ آسٹریلیا ‘ برطانیہ ‘ جرمنی اور امریکہ کے مصنفین بھی شرکت کرینگے ۔ جو بین الاقوامی مصنفین اس فیسٹول میں شرکت کرنے والے ہیں

ان میں ڈیکلن میڈے ‘ رفیق کٹھواڑی ‘ گیبرئیل روسن اسٹاک ‘ پی جے براڈی ( آئرلینڈ ) پروفیسر ایڈون تھمبو ‘ میرا چند ‘ کولن چیونگ ( سنگاپور ) پیٹر پنکے ‘ کرسٹوفر لوئیبل سسکیہ جین ( جرمنی ) بل وولاک ( امریکہ بھی شامل ہیں ) 24 فبروری کو اس فیسٹول کا افتتاح کلاکرتی آرٹ گیلری میں تین نمائشوں کے ذریعہ کیا جائیگا ۔ آرتی ویر کی ایک ورکشاپ بھی اسی دن منعقد ہوگی ۔ گیتا ہری ہرن ‘ مہیش دتانی ‘ راجموہن گاندھی ‘ مردولا گارگ ‘ ملیکہ سارابھائی جیسے دوسرے ہندوستانی مصنفین بھی شرکت کرینگے ۔ 26 جنوری کو اختتامی تقریب عمل میں آئیگی جس میں تھامس لٹگے کی فوٹو گرافی ورکشاپ ہوگی ۔ دلچسپی رکھنے والے افراد www.hyderabadliterary festival.com پر مشاہدہ کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT