Tuesday , December 11 2018

حیدرآباد انٹر اسکول اسپورٹس چمپیئن شپ کا 11 اگست کو آغاز

حیدرآباد ۔ 5اگست (راست) اولڈ سٹی اسکول گیمس اسوسی ایشن کی جانب سے حیدرآباد انٹر اسکول اسپورٹس چمپیئن شپ 2014ء کا 11 اگست کو آغاز ہورہا ہے اور یہ قلی قطب شاہ اسٹیڈیم میں 19 اگست تک جاری رہیں گے۔ اس ضمن میں ایک پریس کانفرنس یہاں منعقد ہوئی جس میں سکریٹری محمد فضیلت احمد، صدر محمد وقار احمد، سابق کرکٹر کبیر صدیقی اور آرگنائزنگ سکریٹری امتیاز احمد موجود تھے۔ اس چمپیئن شپ میں کرکٹ، کبڈی، ایتھلیٹکس، ٹیبل ٹینس، لیمن اسپون ریس، بیڈمنٹن، سلو سائیکلنگ ریس، ٹگ آف وار اور شاٹ پٹ کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔ بوائز انڈر 12 زمرہ میں 14 تا 16 سالہ طلبہ اور گرلز انڈر 12 ایئر زمرہ میں 14 تا 16 سالہ طالبات شرکت کی اہل ہوں گی۔ داخلہ کی آخری تاریخ 9 اگست مقرر کی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9700008253 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔

اجمیر کا آل راونڈ مظاہرہ رائیگاں
حیدرآباد ۔ 5اگست (راست) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے مقابلہ میں کشور اینڈ سنس کے کھلاڑی اجمیر کا آل راونڈ مظاہرہ رائیگاں گیا جیسا کہ حیدرآباد پیٹریاڈ میں کامیابی حاصل کرلی۔ حیدرآباد پیٹریاٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 253/9 رنز اسکور کئے۔ اجمیر نے 13 اوورس میں 70 رنز دیکر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ جوابی اننگز میں کشور اینڈ سنس کی ٹیم 226 رنز پر آل آوٹ ہوگئی حالانکہ اس مجموعی اسکور میں اجمیر نے پھر ایک مرتبہ شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کیلئے اعظم ترین اسکور 45 رنز اسکور کئے۔

TOPPOPULARRECENT