Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد اور اضلاع میں ٹو وہیلر ایمبولینس گاڑیوں کے آغاز کی تجویز

حیدرآباد اور اضلاع میں ٹو وہیلر ایمبولینس گاڑیوں کے آغاز کی تجویز

حیدرآباد، 25اکتوبر (یواین آئی )ایک اور انوکھے اقدام کے طور پر تلنگانہ کے محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے آئندہ چند ماہ میں حیدرآباد کے ساتھ ساتھ اضلاع میں بھی ٹو وہیلر ایمبولینس گاڑیوں کا آغاز کیا جائے گا۔وزیربلدی نظم ونسق کے ٹی راما راو نے ان ٹو وہیلرایمبولینس کی پہلی جھلک اپنے ٹوئیٹرکے ذریعہ دی ۔اس کو ”فرسٹ رسپانڈرس ایمبولینس”کا نام دیا گیا ہے ۔اپنے ٹوئیٹ میں وزیرموصوف نے کہا کہ اس طرح کے ایمبولینس کے ذریعہ زخمیوں کو فوری طورپر طبی امداد فراہم کی جاسکے گی۔یہ تلنگانہ کے محکمہ صحت کی ایک اور بہترین پہل ہے ۔مئی میں وزیر صحت لکشما ریڈی نے پہلی ویکسین گاڑی (ٹو وہیلر)کا آغاز کیا تھا ۔اس موقع پر وزیر موصوف نے ریاست میں اسی طرح کی ٹو وہیلر ایمبولینس کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔محکمہ صحت کے سینئر افسروں کا کہنا ہے کہ 108نمبروالی ایمبولینس گاڑی شہر کے بیشتر علاقوں کی تنگ گلیوں میں جانے سے قاصر ہوتی ہے اور کسی بھی ہنگامی نوعیت کے معاملات میں زخمیوں تک ایسی ایمبولینس گاڑیوں کی رسائی ممکن نہیں ہوتی ۔ ٹریفک کے سبب بھی ان ایمبولینس گاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ٹریفک کے باوجود زخمیوں تک آسان رسائی کے لئے ان گاڑیوں کا آغاز کیا جائے گا توقع ہے کہ شہر حیدرآباد کے دور دراز علاقوں تک یہ گاڑیاں آسانی سے پہنچ پائیں گی اور ضرورت مند مریضوں کو فوری طبی امداد فراہم کرسکیں گی۔

TOPPOPULARRECENT