Monday , September 24 2018
Home / جرائم و حادثات / حیدرآباد اور اورنگ آباد پولیس کی مشترکہ کارروائی، لاری لٹیرے گرفتار

حیدرآباد اور اورنگ آباد پولیس کی مشترکہ کارروائی، لاری لٹیرے گرفتار

حیدرآباد ۔ 21 فبروری (سیاست نیوز) سٹی پولیس کی ٹاسک فورس ٹیم نے اورنگ آباد پولیس کی مدد سے شہر میں کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ اورنگ آباد اور ویسٹ زون ٹاسک فورس کی اس مشترکہ کارروائی میں لاری کے اصل لٹیرے پولیس کے ہاتھ لگ سکے۔ بتایا جاتا ہیکہ پولیس نے 49 سالہ شیخ ہمایوں ساکن بہادر پورہ، 28 سالہ سید وسیم اکرم عرف اکرم ساکن

حیدرآباد ۔ 21 فبروری (سیاست نیوز) سٹی پولیس کی ٹاسک فورس ٹیم نے اورنگ آباد پولیس کی مدد سے شہر میں کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ اورنگ آباد اور ویسٹ زون ٹاسک فورس کی اس مشترکہ کارروائی میں لاری کے اصل لٹیرے پولیس کے ہاتھ لگ سکے۔ بتایا جاتا ہیکہ پولیس نے 49 سالہ شیخ ہمایوں ساکن بہادر پورہ، 28 سالہ سید وسیم اکرم عرف اکرم ساکن فلک نما 23 سالہ ایم اے علی خاں عرف علی ساکن فلک نما 32 سالہ محمد اویس ساکن بنڈلہ گوڑہ کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 216 ایل ای ڈی ٹیلی ویژن سیٹس (مختلف سائز) کے علاوہ 4 سیل فون اور 2 کمپریر کو ضبط کرلیا۔ بتایا جاتا ہیکہ ایل ای ڈی ٹی ویوں کی ایک بڑی لاری کنٹینر کو ضلع اورنگ آباد میں گذشتہ سال لوٹ لیا گیا تھا۔ اس خصوص میں ضلع اورنگ آباد کے کرانتی چوک پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا تھا۔ ایک خفیہ اطلاع پر کہ کنٹینر سے لوٹا گیا سامان حیدرآباد میں موجود ہے۔ کرانتی چوک پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے ویسٹ زون پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی انجام دی اور چار افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ عامر او شیرو نامی دو افراد جو اورنگ آباد اور یادگیر سے تعلق رکھتے ہیں، مفرور بتائے گئے ہیں۔ شیخ ہمایوں نے وسیم اکرم اور علی خاں کو اطلاع دی تھی کہ ان کے رشتہ دارعامر نے ایک بڑی چوری کی ہے اور مسروقہ سامان کو فروخت کرنا ہے۔ مسروقہ سامان کی معاملت 27 لاکھ روپئے میں طئے ہوئی اور ساڑھے چار لاکھ روپئے بطور اڈوانس ادا کئے گئے جس کے بعد فرضی دستاویزات کے ذریعہ کاروبار شروع کیا گیا اور نقلی بلز تیار کرتے ہوئے اشیاء فروخت کی جانے لگی جس کو پولیس نے ناکام بنادیا اور گرفتار افراد کو کرانتی چوک پولیس کے حوالے کردیا۔

TOPPOPULARRECENT