Thursday , April 19 2018
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد اور تلنگانہ میں بارش ، آم کی فصلوں کو نقصان

حیدرآباد اور تلنگانہ میں بارش ، آم کی فصلوں کو نقصان

نظام آباد کے مواضعات میں کہر ، شاہراؤں پر دھند سے مشکلات
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں غیر موسمی بارش کے ساتھ شدید کہر سے دور کی چیزیں کم دکھائی دی ۔ ضلع نظام آباد کے بالکنڈہ منڈل سمیت کئی دیہاتوں میں آج صبح شدید کہر دکھائی دیا ۔ غیر موسمی بارش سے آسمان پر آبر آلود اور کہر سے تاریکی کا منظر محسوس ہورہا تھا۔ شاہراؤں پر بھی کہر کی وجہ سے موٹر گاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ صبح کے وقت میں قومی شاہراؤں پر موٹر رانوں نے اپنی گاڑیوں کے ہیڈ لائٹس جلا کر راستہ طئے کی ۔ ضلع عادل آباد کے مینھیی علاقہ میں بھی کہر دیکھا گیا ۔ غیر موسی بارش سے مارکیٹ یارڈ میں رکھی گئی ۔ مرچ اور کپاس کو شدید نقصان ہوا ۔ عادل آباد ، نظام آباد ، کے علاوہ آصف آباد ، نرمل ، خانہ پور ، کریم نگر ، جگتیال اور دارالحکومت حیدرآباد میں بارش ہوئی ۔ اضلاع میں بارش کی وجہ سے آم کی فصلوں کو بھی نقصان ہوا۔ بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا ۔ حیدرآباد و سکندرآباد کے کئی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT