حیدرآباد اور کریم نگر کا نام تبدیل کردیں گے : یوگی

تلنگانہ میں بی جے پی کی حکومت آنے پر ناموں کی تبدیلی کا وعدہ
حیدرآباد ۔ 5 ڈسمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر اترپردیش ادتیہ ناتھ یوگی نے آج کہا کہ اگر تلنگانہ میں بی جے پی کی حکومت آئے گی تو وہ سب سے پہلے حیدرآباد کا نام تبدیل کرکے بھاگیہ نگر رکھا جائے گا اور ضلع کریم نگر کا نام کری پورم میں تبدیل کیا جائے گا۔ ضلع کریم نگر اور ضلع نظام آباد کے بودھن ٹاؤن میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ادتیہ ناتھ یوگی نے کہا کہ اگر تلنگانہ میں بی جے پی کو اقتدار ملے گا تو سب سے پہلے حیدرآباد کا نام تبدیل کریں گے۔ اترپردیش میں جس طرح ہم نے شہروں کے نام بدل کر رکھ دیئے ہیں فیض آباد کو ایودھیا بنادیا اور الہ آباد کو پریاگ راج کردیا اسی طرح حیدرآباد کو بھاگیہ نگر بنایا جائے گا۔ صرف بی جے پی ہی یہ کام کرسکتی ہے۔ بی جے پی ہی عوامی تہذیب، ثقافت، روایات، میراث اور آپ کے آبا و اجداد کا احترام کرتی ہے اور وہ چاہتی ہیکہ بھارت کی خصوصیت کو نمایاں کیا جائے۔ بی جے پی یہاں قدم جما رہی ہے اور چاہتی ہیکہ آپ بھی اس کا تعاون کرے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT