Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد ایرپورٹ پر کچرے کی ری سائیکلنگ مشینیں

حیدرآباد ایرپورٹ پر کچرے کی ری سائیکلنگ مشینیں

ملک میں پہلا ایرپورٹ ہونے کا اعزاز ، سی ای او جی ایم آر
حیدرآباد ۔ 21 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ حیدرآباد ملک میں ایسا پہلا ایرپورٹ بن گیا ہے جس نے پائلٹ پراجکٹ کے طور پر کچرے کی ری سائیکلنگ کا مشین نصب کیا ہے ۔ جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ لمٹیڈ نے بتایا کہ یہاں پلاسٹک کی بوتلوں ، اسٹیل و المونیم کے کینس اور پلاسٹک بیاگس کو ماحولیاتی طور پر بہتر انداز میں تلف کرنے مشینیں نصب کی گئی ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ وائلڈ ویسٹ میڈیا کی جانب سے دو مشینیں فراہم کی گئی ہیں جنہیں اہم مقامات پر ایرپورٹ کے اندر ہی نصب کردیا گیا ہے ۔ یہ پراجکٹ ایرپورٹ کے اہم پروگرام ’ مسافر سب سے پہلے ‘ پروگرام کے طور پر شروع کیا گیا ہے ۔ اس کا مقصد عوام کو ماحولیاتی بہتری میں رول ادا کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کرناہے ۔ جی ایم آر نے بتایا کہ مسافرین اپنے خالی پانی کے بوتل ، بیاگس اور دھاتی کینس ان مشینوں میں ڈالتے ہوئے یا تو کوئی عطیہ کرسکتے ہیں یا پھر وہ اس کے بدلے کوئی ڈسکاونٹ کوپن حاصل کرسکتے ہیں ۔ سی ای او جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ سی جی کے کشور نے بتایا کہ ہم کو امید ہے کہ لوگ ان مشینوں کو استعمال کرنے کا جذبہ حاصل کریں گے اور ماحولیاتی بہتری کے لیے اپنا رول ادا کریں گے ۔ کچرے کی ذمہ دارانہ انداز میں نکاسی کے ذریعے بھی ایک صاف اور محفوظ ہندوستان کے تئیں اہم رول نبھایا جاسکتا ہے۔ حیدرآباد ایرپورٹ ایسا پہلا ایرپورٹ ہے جو ضائع ہوجانے والی غذا کی پروسیسنگ کا پلانٹ بھی رکھتا ہے ۔ جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ائرپورٹ ہندوستان کے مصروف ترین ایرپورٹ میں سے ایک ہے ۔یہاں سے اوسطا 40 ہزار مسافر یومیہ اساس پر سفر کرتے ہیںاور یہاں پانچ ہزار کا عملہ مسلسل خدمات انجام دیتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT