Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد ایرپورٹ کے توسیعی کام کا جنوری میں آغاز

حیدرآباد ایرپورٹ کے توسیعی کام کا جنوری میں آغاز

حیدرآباد۔ 26 اکتوبر (پی ٹی آئی) راجیوگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے توسیعی کام کا جنوری میں آغاز ہوگا اور توقع ہے کہ 2019ء کے ختم تک اسے مکمل کرلیا جائے گا۔ جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ لمیٹیڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایس جی کے کشور نے آج یہ بات بتائی۔ انہوں نے ایک پروگرام کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جنوری میں توسیع کے کام شروع ہوں گے۔ اس ضمن میں ابتدائی توسیعی کام کا پہلے ہی آغاز ہوچکا ہے اور 2019ء کے ختم یا 2020ء کے اوائل تک توسیعی کاموں کا مرحلہ پورا ہوجائے گا۔ اس وقت ایرپورٹ پر ایک ماہ میں 12,000 پروازوں کی آمدورفت ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی شہری ہوا بازی کا شعبہ توقع ہے کہ 2025ء تک ہندوستان کی تیسری بڑی مارکٹ میں تبدیل ہوجائے گا۔ (متعلقہ خبر اندرونی صفحہ پر)

TOPPOPULARRECENT