Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد ایر پورٹ رن وے کی درستگی کا پہلا مرحلہ مکمل

حیدرآباد ایر پورٹ رن وے کی درستگی کا پہلا مرحلہ مکمل

حیدرآباد۔/6جون، ( پی ٹی آئی) راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایرپورٹ چلانے والے ادارہ جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ نے آج کہا کہ اس نے ایر پورٹ کے اصل رن وے کے پہلے مرحلے کا کام حال ہی میں مکمل کرلیا۔ جی ایم آر نے کہا کہ اس کے لئے ایرپورٹ گریڈ اسپیشل گارڈ ( اے جی ایس جی ) ٹکنالوجی کا استعمال کیا گیا جو اسنالٹ کے حفاظتی کوٹ پر مبنی ہے جس سے یہ راہداری مزید مضبوط ہوجائے گی۔ اس کام کے لئے ایر پورٹ کا اصل رن وے 11 بجے دن تا 5 بجے شام بند رکھا گیا تھا۔ اس دوران دوسرے رن وے کے ذریعہ فضائی ٹریفک جاری رکھی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT