Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد این اے سی میں 126 سائٹ انجنیئرس کی بھرتی

حیدرآباد این اے سی میں 126 سائٹ انجنیئرس کی بھرتی

حیدرآباد ۔ /20 ستمبر (سیاست نیوز) نیشنل اکاڈمی آف کنسٹرکشن (این اے سی) نے سائٹ انجنیئر پوسٹوں کی بھرتی کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔ حیدرآباد میں این اے سی کا قیام 1998 ء میں عمل میں لایا گیا ہے ۔ فی الحال خالی جائیدادیں جی ایچ ایم سی کے احاطہ میں پراجکٹ کیلئے جی ایس ایس انفوٹک کے ذریعہ آؤٹ سورسنگ شعبہ میں بھرتی کی جارہی ہیں اور ان جائیدادوں پر بی ای ، بی ٹیک یا اے ایم آئی ای میں میرٹ لسٹ کے مطابق بھرتی کی جائے گی ۔ کم از کم 50 فیصد نمبرات سے بی ای ، بی ٹیک یا اس کے مساوی کورس میں سیول انجنیئرنگ میں کامیابی حاصل کئے ہوں اور جن کی عمریں 45 – 21 برس کے درمیان ہو ۔ ماہانہ تنخواہ 20 ہزار روپئے ہوگی اور کنٹراکٹ معاہدہ ایک برس کا ہوگا ۔ خواہشمند افراد اپنی درخواستیں ویب سائٹ کے ذریعہ /20 ستمبر شام 5 بجے تک داخل کرسکتے ہیں اور منتخب امیدواروں کی فہرست /22 ستمبر کو این اے سی کے ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی اور /26 ستمبر کو تقرری احکامات جاری کردیئے جائیں گے ۔ بعد ازاں منتخب امیدواروں کو /3 اکٹوبر تک رپورٹ کرنا ہوگا ۔ محکمہ کی ویب سائیٹ http://nac.edu.in ملاحظہ کریں ۔

TOPPOPULARRECENT