Thursday , August 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / حیدرآباد بائی سائیکلنگ کلب اور اسمارٹ بائیک موبیلٹی پرائیویٹ لمیٹیڈ کی جانب سے ’’چیک دے انڈیا‘‘ کا جی ایچ ایم سی کمشنر جناردھن ریڈی نے افتتاح کیا

حیدرآباد بائی سائیکلنگ کلب اور اسمارٹ بائیک موبیلٹی پرائیویٹ لمیٹیڈ کی جانب سے ’’چیک دے انڈیا‘‘ کا جی ایچ ایم سی کمشنر جناردھن ریڈی نے افتتاح کیا

حیدرآباد ۔ /12 اگست (سیاست نیوز) جی ایچ ایم سی کمشنر مسٹر جناردھن ریڈی آئی اے ایس نے آج ’’چیک دے انڈیا‘‘ کے چوتھے بائیک ریس کا افتتاح کیا ۔ اس ریس کا انعقاد حیدرآباد بائی سائیکلنگ کلب اور اسمارٹ بائیک موبی لیٹی پرائیویٹ لمیٹیڈ نے مشترکہ طور پر کیا ہے ۔ 72 ویں یوم آزادی ہند کے موقع پر نیشنل اکیڈیمی آف کنسٹرکشن (NAC) ، ہائی ٹیک کامپلکس ، مادھاپور میں افتتاح کیا گیا ۔ ان مقابلوںمیں جملہ چار اقسام کی ریس شامل رہیں گی ۔ پہلی جوائے رایئڈ ، پانچ کلو میٹر ، دوسری چیک دے انڈیا 10 کلو میٹر ماس رائیڈ ، تیسری چیک دے انڈیا 30 کیلو میٹر فاؤنڈیشن رائیڈ اور چوتھی چیک دے انڈیا 72 کلو میٹر کنٹری سائیڈ ریس شامل ہیں اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے مسٹر جناردھن ریڈی سے شہریوں پر زور دیا کہ وہ سائکلینگ کی عادت کو روزمرہ کا معمول بنالیں جس سے دو فوائد حاصل ہوں گے ۔ ایک تو صحت دوسرے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں مدد ملے گی ۔

TOPPOPULARRECENT