Monday , April 23 2018
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد تاریخی شہر ، سیکوریٹی کو اولین ترجیح

حیدرآباد تاریخی شہر ، سیکوریٹی کو اولین ترجیح

سٹی پولیس کمشنر انجن کمار کا دورہ ، چارمینار اور مکہ مسجد میں سی سی کیمروں کا جائزہ
حیدرآباد ۔ /16 مارچ (سیاست نیوز) کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر انجنی کمار نے آج جمعہ کے موقعہ پر تاریخی مکہ مسجد اور چارمینار کا معائنہ کیا ۔ سٹی پولیس سربراہ ساؤتھ زون پولیس کے عہدیداراوں بشمول ڈی سی پی مسٹر وی ستیہ نارائنا اور ایڈیشنل ڈی سی پی غوث محی الدین کے ہمراہ بعد نماز جمعہ عوام سے ملاقات کی اور مکہ مسجد کی سکیوریٹی کا جائزہ لیا ۔ مسٹر انجنی کمار نے احاطہ مکہ مسجد میں موجود سی سی ٹی ویز اور تاریخی چارمینار کے اطراف و اکناف کے علاقوں کی سکیورٹی کا بھی جائزہ لیا ۔ اس موقع پر کمشنر پولیس نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے مشکور ہیں کہ انہیں سٹی پولیس کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کیلئے موقع فراہم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہر حیدرآباد تاریخی شہر ہے اور اس کی سکیورٹی کو اولین ترجیح دی جائے گی ۔ انہوں نے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو یہ انتباہ دیا کہ غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر بخشا نہیں جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT