Saturday , December 15 2018

حیدرآباد تا امراوتی ہائی اسپیڈ ٹرین کی تجویز

حیدرآباد ۔ 8 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد تا آندھرا پردیش کے ہیڈکوارٹر امراوتی ہائی اسپیڈ ٹرین چلانے محکمہ ریلوے تجویز رکھتی ہے جس کے لیے کوششوں کا آغاز ہوگیا ہے ۔ اس پراجکٹ کو آگے بڑھانے کے لیے محکمہ ریلوے نے محکمہ شہری ہوا بازی سے بھی مشاورت کا آغاز کردیا ہے ۔ ہائی اسپیڈ ٹرین پر آندھرا پردیش اور تلنگانہ حکومتوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔ فی الحال محکمہ ریلوے محکمہ شہری ہوا بازی کے ساتھ تبادلہ خیال کا آغاز کردیا ہے ۔ تازہ ہائی اسپیڈ ٹرین چلانے کے لیے حیدرآباد تا وجئے واڑہ کے درمیان 270 کلو میٹر کے فاصلہ پر ممبئی پونے ایکسپریس وے کی طرح 8 لائن میں تبدیل کی جائے گی ۔ اور اس وقت ہائی اسپیڈ ریل ٹراک کے کام محکمہ ریلوے اور محکمہ روڈ ٹرانسپورٹ شروع کردیں گے ۔ امراوتی اور حیدرآباد کے درمیان روڈ ، ریل نظام کو مربوط کرتے ہوئے علاقہ کو ترقی دینا ہی اس پراجکٹ کا اصل مقصد ہے ۔۔

 

TOPPOPULARRECENT