Monday , June 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / حیدرآباد ریسلنگ چمپین شپ بارکس گراؤنڈ پر پیر اور منگل کو کشتیوں کے مقابلے

حیدرآباد ریسلنگ چمپین شپ بارکس گراؤنڈ پر پیر اور منگل کو کشتیوں کے مقابلے

حیدرآباد۔ 21 جنوری (پریس نوٹ) جشن یوم جمہوریہ کے موقع پر سماج سیوک ویلفیر اسوسی ایشن کے زیراہتمام 26 اور 27 جنوری کو بارکس گراؤنڈ پر حیدرآباد ریسلنگ چمپین شپ مقابلے منعقد ہوں گے۔ حیدرآباد و سکندرآباد کے تمام و ائم شالاؤں اور اکھاڑوں کے پہلوان کشتیوں کے مقابلوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ٹورنمنٹ کمیٹی کے چیرمین عبداللہ بن محمد بامعس، سیکریٹ

حیدرآباد۔ 21 جنوری (پریس نوٹ) جشن یوم جمہوریہ کے موقع پر سماج سیوک ویلفیر اسوسی ایشن کے زیراہتمام 26 اور 27 جنوری کو بارکس گراؤنڈ پر حیدرآباد ریسلنگ چمپین شپ مقابلے منعقد ہوں گے۔ حیدرآباد و سکندرآباد کے تمام و ائم شالاؤں اور اکھاڑوں کے پہلوان کشتیوں کے مقابلوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ٹورنمنٹ کمیٹی کے چیرمین عبداللہ بن محمد بامعس، سیکریٹری خالد بامعس (آندھرا کیسری)، جوائنٹ سیکریٹری سعود باعوم (گولڈ میڈلسٹ) اور سماج سیوک ویلفیر کے صدر موہن ریڈی نے کہا کہ ریسلنگ چمپین شپ ٹورنمنٹ میں مختلف زمروں کے تحت مقابلے ہوں گے۔ 7 سال سے کم عمر بال کیسری زمرہ (55 تا 60 کیلو) اور حیدرآباد چمپین شپ ٹائٹل زمرہ (84 تا 120 کیلو) کے تحت مقابلے ہوں گے۔ اس ضمن میں 25 جنوری کو بارکس گراؤنڈ پر 11 بجے دن تا سہ پہر 3 بجے وزن کیا جائے گا۔ مقابلوں میں ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے قواعد نافذ ہوں گے۔ صرف رجسٹرڈ اکھاڑوں کو ٹورنمنٹ میں حصہ لینے کی اجازت رہے گی۔ مقابلے کے خواہش مند امیدواروں کے وزن کے موقع پر خلیفہ (اُستاد) کا موجود رہنا ضروری ہوگا۔ مزید تفصیلات کیلئے عبداللہ بن محمد بامعس سے 9391161803 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT