Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد سافٹ ویر انٹرپرائزس اسوسی ایشن سمٹ

حیدرآباد سافٹ ویر انٹرپرائزس اسوسی ایشن سمٹ

6 جولائی کی مادھا پور میں مقرر ، آئی ٹی ایس ایم ایز کو مواقع دستیاب
حیدرآباد ۔ 15 ۔ جون : ( آئی این این ) : حیدرآباد سافٹ ویر انٹرپرائزس اسوسی ایشن کے سالانہ ایس ایم ایز سمٹ کا 6 جولائی کو ہوٹل اواسا مادھا پور میں منعقد ہوگی ۔ اس سمٹ کا مقصد سرکاری شعبہ میں آئی ٹی ایس ایم ایز کو دستیاب مواقع سے استفادہ حاصل کرنا ہے ۔ صدر اسوسی ایشن رنگا یوتھ لو نے اس بات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ چھوٹے اور اوسط درجہ کے انٹرپرائزس معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں جب کہ وہ ریاست تلنگانہ سے برآمد کئے جانے والے سافٹ ویر ایکسپورٹس 68 ہزار کروڑ کا دس فیصد ہے ۔ اس سمٹ میں دفاعی شعبہ ، لائف سائنس ، ڈاٹا سائنس پر بھرپور توجہ دی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ٹی اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزس کو خاص کر دفاعی شعبہ میں بھر پور مواقع دستیاب رہیں گے ۔ لائیف سائنس شعبہ کے ذیل شعبہ جات جیسے فارما سیوٹیکل بائیو ٹیک ، طبی آلات ، ڈائگناسٹک ، بائیو انفارمیٹکس ، جینکو مکس وغیرہ میں آئی ٹی ایس ایم ایز کو بہتر مواقع دستیاب ہیں ۔ ۔

 

پرانے شہر کیلئے کچرا نکاسی گاڑیوں کا
مئیر حیدرآباد کے ہاتھوں افتتاح
حیدرآباد ۔ 15 ۔ جون : ( این ایس ایس) : جی ایچ ایم سی مئیر بی رام موہن نے کارپوریٹرس اور این جی اوز سے کہا کہ وہ جی ایچ ایم سی کی جاریہ سوچھ حیدرآباد مہم میں بھر پور حصہ داری ادا کریں ۔ ٹاٹا کمپنی کی جانب سے عطیہ دی گئیں چار کچرا نکاسی گاڑیوں کا مئیر حیدرآباد نے یہاں افتتاح انجام دیا ۔ ان کچرا نکاسی گاڑیوں کا حیدرآباد کے پرانے شہر کے علاقوں چارمینار ، مکہ مسجد ، چومحلہ پیالیس میں استعمال کیا جائے گا ۔ اس تقریب میں جی ایچ ایم سی ایڈیشنل کمشنر روی کرن ، چیف انجینئر سریش اور دیگر نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT