Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / حیدرآباد سیلنگ ویک کا کل حسین ساگر میں آغاز

حیدرآباد سیلنگ ویک کا کل حسین ساگر میں آغاز

حیدرآباد ، 20 جون (سیاست نیوز ) مانسون کے آغاز کے موقع پر حسین ساگر جھیل بھی مسابقتی مقابلوں والی سرگرمیوں سے جگمگانے والی ہے کیونکہ کافی مقبول ’حیدرآباد سیلنگ ویک‘ کا آغاز ہورہا ہے۔ اس مرتبہ چہارشنبہ 22 جون کو شروعات کے ساتھ یہ ہفتہ زیادہ بڑے پیمانے پر منعقد کرنے کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ لیزر کلاس اسوسی ایشن آف انڈیا (ایل سی اے آئی) کی سرپرستی میں 11 روزہ ایکشن سے بھرپور میگا ایونٹ ملک بھر کے بہت قابل کشتی بانوں کو یکجا کرے گا جو 2 جولائی تک مسابقت کریں گے۔ صدر ایل سی اے آئی لیفٹننٹ جنرل گرمکھ سنگھ نے کہا کہ حیدرآباد سیلنگ ویک 2016ء سنگ میل ایونٹ ثابت ہوگا کیونکہ اسے موجودہ لیزر کلاس ایونٹ سے ملٹی کلاس چمپئن شپ تک فروغ دیا جارہا ہے۔ تمام سینئر اور اولمپک کلاس بوٹس جیسے 470، RS:X، Hobie16 اور انٹرپرائز کلاس کے ساتھ ساتھ تمام فارمٹس میں مقبول لیزر کلاس نوعیت کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔ تجربہ کار کشتی راں اور وائس کموڈر، EMESA، میجر جنرل سنجیو کھنہ نے کہا کہ ریکارڈ زائد از 200 شرکاء مختلف اعزازات کیلئے مسابقت کریں گے۔ ایل سی اے آئی کا قیام 1986ء میں ملک بھر میں سیلنگ کو فروغ دینے کے نقطہ نظر سے ہوا تھا۔ حیدرآباد سیلنگ ویک ایل سی اے آئی کا سالانہ ایونٹ ہے۔ ان مقابلوں کے علاوہ متوازی طور پر دیگر ایونٹس بھی منعقد شدنی ہیں جیسے گرین برگیڈ واکاتھن، بائیکرز ریلی، ایف ایم آن واٹر، ریگٹا بال وغیرہ۔

TOPPOPULARRECENT