Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے تیز گیند باز محمد سراج نیوز لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے ٹی 20میاچ کی ہندوستانی ٹیم میں شامل

حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے تیز گیند باز محمد سراج نیوز لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے ٹی 20میاچ کی ہندوستانی ٹیم میں شامل

ممبئی۔نیوزی لینڈ کے خلاف یکم نومبر سے کھیلے جانے والے ٹی 20میاچوں کے متعلق پیر کے روز ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایاگیا ہے کہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے تیز گیند باز محمد سراج اور ممبئی سے تعلق رکھنے والے بلے باز شریاس ائیر کو ہندوستان کی ٹیم میں شامل کیاگیا ہے۔

حالیہ دنوں میں23سال کے سراج جس نے اپنے کیریر کی شروعات سن رائیزرس حیدرآباد سے کی ہے نے نیوز لینڈ کے خلاف ساوتھ افریقہ میں ہندوستان کے لئے بہترین مظاہرہ کیاہے۔ اپنے ٹی20کے 16میاچوں کی سیریز میں سراج نے18.73کی اوسط سے 26وکٹ لئے ہیں اور ان کا اکنامی ریٹ7.85ہے۔پچھلے                     ایک سال سے ائیر ممبئی کے لئے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے آرہے ہیں۔

انہوں نے ساوتھ افریقہ میں نمائش میاچ کے دوران آسڑیلیا کے خلاف دوہرا سنچری بنائی ا ور دوسری اننگ میں ایک سنچری بھی بنائی جس کی وجہہ سے ہندوستان کو اس میاچ میں کامیابی ملی تھی۔سال2016کے ائی پی ایل ایڈیشن میں دہلی ڈیر ڈیول کے لئے توقع کے مطابق انہو ں نے کچھ شاندار اننگ بھی کھیلے ہیں۔ مجوزہ ٹی 20سیریز کی ٹیم کچھ اس طرح اعلان کی گئی ہے ۔

ویراٹ کوہلی (کپتان)‘ شرما ‘ شیکھر دھون‘ کے ایل راہول‘ منیش پانڈے‘ شیریہ ائیر‘ دنیش کارتک‘ ایم ایس دھونی( وکٹ کیپر)‘ ہاردیک پانڈیہ‘ اکثر پٹیل‘ یزودھار چہل‘کلدیپ یادو‘ بھونیشوار کمار‘ جسپریت بمرا‘ محمد سراج ‘ اشیش نہرہ صر ف ایک میاچ کے لئے۔

اسکاٹ دوم۔ ویراٹ کوہلی (کپتان) کے ایل راہول‘ مرلی وجئے‘ شیکھر دھون‘ چھتیس وار پجارہ‘ اجینکایہ راہانے‘ روہت شرما‘ ویردھمان سہا‘ روی چندرن اشوین‘ رویندرجڈیجہ‘ کلدیب یادو‘ ہاردیک پانڈیہ‘ محمد شامی‘ انمیش یادو‘ بھونیشوار کمار‘ ایشانت شرما

Top Stories

TOPPOPULARRECENT