Sunday , October 21 2018
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد شہر کی ترقی کیلئے حکومت کی خصوصی حکمت عملی

حیدرآباد شہر کی ترقی کیلئے حکومت کی خصوصی حکمت عملی

بنجارہ ہلز میں فٹ اوور برج کا افتتاح، این نرسمہاریڈی اور سرینواس یادو کی شرکت
حیدرآباد ۔ 16 فبروری (سیاست نیوز) تلنگانہ کے وزراء این نرسمہاریڈی اور سرینواس یادو نے شہر میں پہلی مرتبہ پروائیوٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت تعمیر کردہ فٹ اوور برج کا بنجارہ ہلز روڈ نمبر 3 پر افتتاح کیا۔ شہر میں پہلی مرتبہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے پرکاش ایڈ ایجنسی سے معاہدہ کرتے ہوئے مفخم جاہ کالج کے پاس 2.5 کروڑ روپئے کے مصارف سے فٹ اوور برج تعمیر کیا گیا۔ اس موقع پر میئر حیدرآباد بی رام موہن راؤ بھی موجود تھے۔ دونوں وزراء نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہویء کہا کہ شہر حیدرآباد کی ترقی کیلئے حکومت خصوصی حکمت عملی تیار کرتے ہوئے کام کررہی ہے۔ سڑکوں کی ترقی و توسیع پر خاص توجہ دی جارہی ہے تاکہ ٹریفک مسائل کو حل کیا جاسکے۔ ملک کے تمام شہروں میں حیدرآباد بڑی تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ شہریوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ میئر حیدرآباد بی رام موہن نے کہا کہ رات دن 24 گھنٹے کام کرتے ہوئے عالمی نوعیت کا برج تعمیر کیا گیا ہے جس میں لفٹ، سی سی کیمرے اور سیکوریٹی عملہ جیسی تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ میئر حیدرآباد نے کہا کہ شہر میں زیادہ ٹریفک والے مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے مزید 50 فٹ اوور برج تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایچ ایم ڈی اے کی اراضیات پر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے 15 فٹ اوور برج تعمیر کرنے کیلئے ٹنڈرس طلب کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT