Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / حیدرآباد فٹبال لیگ کا 25نومبر کو آغاز

حیدرآباد فٹبال لیگ کا 25نومبر کو آغاز

 

حیدرآباد ۔21ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) حیدرآباد فٹبال لیگ ( ایچ ایف ایل ) کی نئے سیزن اور تیسرے اڈیشن کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور شائقین کو اس مرتبہ ایک جانب مسابقتی مقابلے دیکھنے کو ملیں گے جب کہ دوسری جانب منتظمین نے ٹالی ووڈ اداکار اکھیل اکینینی کو ٹورنمنٹ کیلئے آئیکان کے طور پر منتخب کیا ہے ۔ یہاں پریس کانفرنس میں تفصیلات بتاتے ہوئے حیدرآباد فٹبال لیگ کے چیرمین مراگ جسانی ‘ عدیل مستری اور ناوید کیشوانی نے کہا کہ تیسرے سیزن کا 25نومبر کو آغاز ہوگا اور آغاز سے قبل ایک شاندار افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی جس کے بعد ٹورنمنٹ کا خطابی مقابلہ 27جنوری 2018ء کو کھیلا جائے گا ۔ 10ہفتوں تک چلنے والے شاندار ٹورنمنٹ میں 12ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن کے درمیان 135مقابلے کھیلے جائیں گے ۔ ٹورنمنٹ کی فاتح ٹیم کو تین لاکھ روپئے نقد انعام دیا جائے گا جب کہ فائنل میں شکست برداشت کرنے والی ٹیم 1.5لاکھ انعامی رقم کی مستحق قرار دی جائے گی ۔ ٹورنمنٹ میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والے فٹبالر کو دو لاکھ روپئے انعام دیا جائے گا ۔ اس مرتبہ مقابلوں کا راستہ مشاہدہ یوٹیوب چینل پر بھی کیا جائے گا ۔ گذشتہ دو سیزن کے دوران ٹورنمنٹ کیلئے دونوں شہروں کو 14میدانوں سے استفادہ کیا گیا تھا ۔ اس مرتبہ میدانوں کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے ۔

TOPPOPULARRECENT