Tuesday , December 19 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد لائف سائنس کا مرکز وزیر مصنوعات کرشنا راؤ کا بیان

حیدرآباد لائف سائنس کا مرکز وزیر مصنوعات کرشنا راؤ کا بیان

حیدرآباد ۔ 9 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر مصنوعات مسٹر جے کرشنا راؤ نے ملک بھر میں حیدرآباد کو ’ لائف سائنس ہب ‘ قرار دیا اور کہا چونکہ حیدرآباد سے 40 فیصد فارما شعبہ کے پراڈکٹس کی برآمدات کی جارہی ہیں ۔ آج یہاں ایچ آئی سی سی میں منعقدہ 13 ویں بائیو ایشیا 2016 کانفرنس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے مسٹر کرشنا راؤ نے اس بات کا انکشاف کیا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ ریاست تلنگانہ بالخصوص گریٹر حیدرآباد کے مضافات میں فارما شعبہ کو بڑے پیمانے پر ترقی دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اس خصوصی دلچسپی کی روشنی میں حیدرآباد کے مضافات میں واقع مچرلا کے مقام پر ورلڈ کلاس فارماسٹی کا قیام عمل میں لانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ حکومت اپنی شفافیت کے ساتھ بڑے پیمانے پر نئی صنعتی پالیسی مرتب کی ہے ۔ وزیر صنعت نے کہا کہ شہر حیدرآباد سرمایہ کاری کے لیے انتہائی موزوں مقام ہے ۔ جس کی وجہ سے آج ہر صنعت کار و سرمایہ دار کی نظر شہر حیدرآباد پر لگی ہوئی ہے اور محض حکومت تلنگانہ کے سرمایہ داروں و صنعتکاروں کے لیے فراخدلانہ اقدامات کی وجہ سے شہر حیدرآباد و ریاست تلنگانہ کے مختلف مقامات پر سرمایہ کاری کے لیے ہر کوئی پہل کررہے ہیں ۔ اس منعقدہ کانفرنس میں 50 ممالک کے مندوبین نے شرکت کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT